Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: سیکاپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی89 ویں میٹنگ
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » سیکاپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی89 ویں میٹنگ
صنعت، تجارت و مالیات

سیکاپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی89 ویں میٹنگ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 1, 2019 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 سری نگر //مقابلہ جاتی اشیاء اور خدمات کے لئے ایکو سسٹم قائم کرنے کی خاطرگورنر کے مشیر کے۔ سکندن نے سیکاپ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لائے۔ سیکاپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی89 ویں میٹنگ سے خطاب  کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ ایم ایس ایم ایمز کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ صنعتی سیکٹر کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سیکاپ کو صنعتی بستیوں کے لئے سپورٹ سسٹم قائم کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے درجے کی صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے سیکاپ ایک نوڈل ایجنسی کے طور کام کرے گا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سیکاپ اس وقت58 صنعتی بستیوں کا نظام چلارہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ مالی سال2018-19 کے دوران6111 ٹسٹ کئے گئے جبکہ مالی سال2019-20 کی پہلی سہ ماہی کے دوران970  ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ سیکاپ انتظامیہ نے ٹسٹنگ سینٹر گنگیال جموں کے لئے این اے بی ایل کی منظوری حاصل کرنے کے لئے جے اینڈ کے انڈسٹریل اینڈ ٹیکنیکل کنلسٹنسی کی وساطت سے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کی ہے۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کارپوریشن اگلے مالی سال کے دوران زینہ کوٹ سرینگر اور لیہہ کے ٹسٹنگ سینٹروں کو انہی خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔میٹنگ میں مالی سال2019-20 کے تجارتی منصوبے ،ٹسٹنگ سینٹروں کی جدید کاری، اور دیگر منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔اس کے علاوہ بتایا گیا کہ تجارت کو فروغ دینے اور سیکاپ کی میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا درجہ بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔میٹنگ میں کہا گیا کہ صنعتی پالیسی2016 کے تحت دس سال تک 20 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔مشیر کو سیکاپ کے ذریعے چھوٹے درجے کی صنعتوں سے اشیاء خریدنے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ مقا می صنعتوں سے اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ اشیاء کو مخصوص زمرے میں لایا جانا چاہئے۔انہیں مزید بتایا گیا کہ اس سے ریاست میں روز گار کے مواقعے پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر خزانہ ارون کمار مہتا، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نوین کے چودھری، منیجنگ ڈائریکٹر سیکاپ اتل شرما ، ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں انو ملہوترا ،ڈائریکٹر صنعت و حرفت کشمیر محمود احمد شاہ ،ایم ایس ایم سی حکومت ہند کے نمائندے ، پریذیڈنٹ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عاشق احمد ،پریذیڈنٹ فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر محمد اشرف میر اور دیگر متعلقہ اہلکار موجود تھے۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین

Related

صنعت، تجارت و مالیات

صنعتی ترقی روزگار کا بہترین ذریعہ

September 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

بچوں کیلئے وائلڈ لائف مہم جوئی

September 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

فروٹ منڈی سوپور کیلئے 40ٹرکوں کاانتظام

September 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

کشمیر یونیورسٹی میں انڈیا سکلز 2025پروگرام، انٹرپرینیورشپ کو تقویت دینا ترجیح :وائس چانسلر

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?