حسین محتشم
پونچھ//صاف ہندوستان،تھیم کے تحت صحت مند ہندوستان کی تشکیل کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے شروع کردہ صفائی مہم کے تحت گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سیڑھی خواجہ میں سوچھتا پکھواڑہ سکیم کو لے کر صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ادارے کے پرنسپل عبدالصبور قادری کے زیر نگرانی ہونے والے اس پروگرام میں سٹاف ممبران کے ساتھ دو سو سے زائد طلباء نے صفائی مہم میں شرکت کی ۔اس خصوصی اقدام جس کا مقصد صفائی اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینا ہے اور طلباء میں صاف اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینا ہے اور معاشرے کے مختلف شعبوں میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینا ہے۔اس دوران سینئر سٹاف نے مشترکہ کوششوں کے ساتھ عام لوگوں اور دکانداروں سے بات کر کے سکول کے ماحول کو صحت مند، سازگار اور ہموار ماحول کیسے رکھا جائے۔ پرنسپل نے بتایا کہ 2025 کے تھیم کے تحت “سوچھتا سب کا کاروبار سے چلائی گئی اس مہم کا مقصد صفائی کے بارے میں بیداری کو بڑھانا ہے۔