ادہم پور//جن سنگھرش اورتحصیل لیگل سروسزکمیٹی کے اشتراک سے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بوائز لامبی گلی میں ’سیوگرلز، سیوٹریز‘‘کے موضوع پر سمپوزیم کاانعقاد کیاگیا۔ اس موقعہ پر ضلع اطلاعاتی افسر ایشاچب مہمان خصوصی جبکہ ڈی ایف او ٹیریٹوریل جگل کشور مہمان ذی وقارتھے۔اس دوران سمپوزیم کاآغاز ایڈوکیٹ سنجیو باوریاکے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔بعدازاں کالج کی طالبات نے پودوں اوربیٹیوں کوبچانے کے موضوع پر تفصیلی طورخیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ بچے کسی بھی مستقبل کااثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کوبچیوں کے تئیں اپنی سوچ بدلنی چاہیئے۔ مقررین نے زوردیاکہ اس طرح کے مزیدپروگراموں کاانعقاد کیاجائے تاکہ لوگوں کوپودوں اوربچیوں کی اہمیت کے بارے میں بیدارکیاجاسکے۔ڈی ایف اوادھم پورنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ پرتشویش ظاہرکی۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں درجہ حرارت میں تیزی کے ساتھ ہورہے اضافے سے ماحولیات کونقصان پہنچ رہاہے۔انہوں نے کہاکہ ماحولیات کوبچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودوں کولگاناچاہیئے۔بعدازاں مہمان خصوصی ایشاچب نے موضوع سے متعلق شاندارخیالات کااظہارکرنے کیلئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈپٹی چیف وارڈن ، سول ڈیفنس ادھم پور سونترادیوکوتوال نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔اس موقعہ پر کالج کے پرنسپل، اساتذہ اور طلباء بھی موجودتھے۔