عشرت حسین بٹ
منڈی// پیر کو ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں گنتڑ میں اس وقت فوج کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جب اس نے سامنے سے آتے ہوئے ایک سیول گاڑی کو ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا ۔اس دوران فوج کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتا یاکہ ایک آرمی گاڑی ساوجیاں گنتڑ کے مقام پر اس وقت سڑک سے لڑھک کر ایک معمولی کھائی میں جا گری جب سامنے سے ایک سیول گاڑی غلط طرف سے آ رہی تھی جس میں ایک درجن سے زائد لوگ سوار تھے۔ اس گاڑی کو ایک بڑے حادثے سے بچانے کے لئے آرمی گاڑی چلانے والے ڈرائیور نے اپنی ذہانت دیکھائی اور فوج کی گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک معمولی کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے فوج کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے بعد ازاں پولیس فوج اور مقامی لوگوں کی مدد سے فوجی جوانوں کو نزدیکی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں سے ابتدائی
علاج کے بعد انہیں فوجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کا علاج کر کے انہیں خطرے سے باہر بتایا جن کی شناخت سپاہی چندرو ایم این، سپاہی راہول پوار،سپاہی ہتکار آبی شیخ ،سپاہی اویناش کمار، سپاہی کے راجندرا کمار کے طور پر ہوئی ہے۔