نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بدلتے حالات میں ‘سیول ڈیفینس’یعنی شہری دفاعی تنظیم میں نوجوانوں کو اہم ذمہ داری دئے جانے کی ضرورت ہے ۔مسٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں سیول ڈیفینس اور ہوم گارڈ س کے یوم تاسیس پر منعقد پروگرام میں کہا کہ سیول ڈیفینس تنظیم کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے جس سے وہ آفات اور امن کی بحالی میں موثر کردار اداکرسکے ۔انہوں نے کہا کہ سیول ڈیفینس کی افادیت پر کسی کو کوئی شبہ نہیں ہے اور تنظیم نے قدرتی آفات اور بحران کی گھڑی میں ملک کی خدمت کی ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘آفات کے وقت آپ لوگوں کو مدد پہنچانے میں سب سے آگے رہے ہیں لیکن بدلتے وقت میں تنظیم میں وارڈن سطح پر نوجوانوں کو قیادت کے کردار میں لانے کی ضرورت ہے ۔’’