ریاسی// علاقہ واڑون و دیگر محلقہ علاقہ جات میںہزاروں کی تعداد میں مال مویشی وبائی بیماری سے ہلاک ہوئے ۔محکمہ انیمل ہسبنڈری و محکمہ سیپ کی طرف سے کوئی ادویات میسر نہیں۔ لو گ مشکلات سے دوچار ہیں اور حکومت تماشہ گیر ہے ۔گجرو بکروال لوگوں کا گزر بسر ان کے مال مویشی پر منحصر ہے لیکن وبائی بیماری نے یہ سہار ا بھی اِن سے چھین لیا اور حکومت و متعلقہ محکمہ جات سے کوئی خیر خواہ اقدام نہیںہورہا ہے۔ کچھ علاقہ جن میںکنج تل نالہ،دربگام نالہ ،سہنہ نالہ ،سوکنائی نالہ ، اجکا نالہ، دردنگ نالہ ، چھتا پانی میںباری نقصان کا اندیشہ لگایا جاسکتا ہے۔ اب حکومت سے استدعا کی جاتی ہے کہ غریب گجر بکروال کی مشکلات کاحال جلد از جلد طلب کیاجائے ۔گجر بکروال یوتھ دیش باڈی نے مختلف علاقہ جات کا دورہ کیا او رحکومت کو ان مشکلات کے ازالہ کے لئے اقدام کرنے کو کہا ہے۔