نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کو ہوٹل سنتور، سرینگر کی واجبات کی تصدیق کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک حکم میں، حکومت نے منیجنگ ڈائریکٹر، ٹورسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔”سینٹور ہوٹل، سرینگر کے سلسلے میں شہری ہوا بازی کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے پیش کردہ ذمہ داریوں کی توثیق کے لیے مندرجہ ذیل پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر JKTDC، ڈائریکٹر جنرل کوڈز، فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر فنانس، محکمہ سیاحت، ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی اور کمپنی سکریٹری، جے کے ٹی ڈی سی۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی خدمات محکمہ سیاحت کے ذریعے دی جائیں گی۔