سرینگر //سینٹرل یونیوسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے دیگر سینئر تدریسی عملے کے ساتھ قزاقستان کے سفارتکار سے بدھ کی شام ملاقات کی ۔ وائس چانسلر کے ہمراہ ڈائریکٹر ریسرچ ڈیولپمنٹ، مختلف اسکولوں کے ڈین ، لائبریرین اور دیگر ممبران بھی موجود رہے جنہوں نے مختلف تدریسی معاملات پر بات چیت کی ہے۔ اس موقعے پر پروفیسر معراج الدین میر نے قزاقستان کے مبصر بلت سرنسبو کو پورا تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی تاکہ قزاقستان کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی اور دیگر امور مثلا تاریخ ، ثقافت اور سماجیات کے بارے میں علم حاصل کرسکے۔ اس موقعے پر وائس چانسلر، ڈائریکٹر ریسرچ نے مختصر وضاحت میں مندوبین کو یونیوسٹی کی تمام سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ منسٹر کونسل ایمبسی قزاقستان رسلان اخمت، ریکٹر دلتے تراض اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔