گاندربل//ارشاد احمد// سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں جاری انٹر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شعبہ قانون نے 35 رنوں سے جیت درج کی۔ گاڈورہ میدان میں کھیلے جارہے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شعبہ قانون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوور میں 108 رن سکور کئے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری شعبہ منیجمنٹ (Management)صرف 73 رنوں پرسمٹ گئی۔ شعبہ قانون کے مزمل رشید کوبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قراردیاگیا۔