سرینگر //سینٹرل یونیورسٹی کے نوگام بلاک میں سوموار کو طلبہ سینٹرل یونیوسٹی کے عملے ، سینٹرل سلک بورڈ پانپور میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے 5روزہ پرسنل کنٹیکٹ پروگرام(پی سی پی) کا آغاز کیا گیا جس میں مذکورہ محکمہ جات میں کام کرنے والے عملے کو ہندی زبان کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی۔ سینٹرل یونیوسٹی میں شعبہ سکول ایجوکیشن کے ڈین اور ڈائریکٹر انٹرنل کالوٹی ایشورنس سیل(آئی کیو ائے سی) پروفیسر ندیم احمد ندیم نے سینٹرل ہندی ٹرینگ انسٹیچوٹ ( سی ایچ ٹی آئی ) کی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر ووینا شرما اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر دلجیت کوئیر، فائناس آفیسر بشیر احمد حاجی اور ہندی ادھیکاری سکینہ اختر پروگرام کی افتتاحی تقریب میں موجود رہے۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر این ائے ندیم نے کہا کہ زبان کسی خاص مذہب یا خاص علاقے کے ساتھ نہیں جوڑی جاسکتی ہے۔ فائنانس آفیسر بشیر احمد حاجی نے راجیہ سبھا سیل کی جانب سے تربیتی پروگرامنعقد کرنے پر انکی سراہنا کی ہے۔ سینٹرل ہندی ٹرینگ انسٹیچوٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ووینا شرما نے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر این ائے ندیم کے بیان کی تائید کرتے ہوئے وہ دوسری زبانوں کو محنت و مشقت سے سیکھیں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ پروگرام کے دوران لیکچروں کو سنیں اور ہندی کے لکھنے اورپڑھنے میں ہونے والی غلطیوں کو دور کریں۔ حسینہ اختر نے کہا کہ ہندی زبان کو عام کرنے کیلئے سینٹرل یونیورسٹی کے ملازمین کیلئے متواتر طور پر کلاسوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔