سرینگر// سینٹرل یونیورسٹی میں موجودہ تعلیمی سیشن کے دوران کمپیوٹر سائنس اور انجنیئرنگ (بی ٹیک، سی ایس اینڈ ای) میں بی ٹیک پروگرام شروع کررہا ہے۔اس سلسلے میں تفصیلات دیتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر عبدالغنی نے کہا کہ مذکورہپروگرام کیلئے آن لائین ایڈمشن 17جولائی سے ہورہا ہے ۔ان پروگراموں میں داخلہ کے خواہشمند امیدوارداخلہ فارم ،فیس کی ادائیگی اور دیگر ضروری تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.cukashmir.ac.inسے حاصل کرسکتے ہیں ۔ایسے امیدوار جنہوں نے 10+2 میں فزیکس ،کمسٹری اور ریاضی مضامین کے ساتھ 50فیصد نمبرات حاصل کئے ہوں ،وہ اس پروگرام کے اہل ہونگے جبکہ ایس سی ،ایس ٹی ،او بی سی اور پی ڈبیلیو ڈی کے امیدوار وں کیلئے 45فی صد نمبرات کی حد مقرر کی گئی ہے ۔پروگرام کے آغاز کے لئے تیاری کا جائزہ لیتے ہوئے سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میرنے طالب علموں کے دوستانہ داخلہ کے عمل کی ضرورت پر زور دیاہے۔