سرینگر //سینٹرل یونیورسٹی میں سنیچر کوایم کام پروگرام کے لئے نصاب ترتیب دینے کی غرض سے ایک ورکشاپ منعقد کیاگیا جس کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے کیا ۔ اس موقعے پر ڈین آف سکول بزنس پروفیسر ایس فیاض، رجسٹرار یونیوسٹی آف کشمیر، پروفیسر خورشید احمد بٹ،آلہ باد یونیوسٹی میں شعبہ کامرس کے پروفیسر ایس ائے انصاری، گورو نانک دیو یونیوسٹی میں شعبہ کامرس کے پروفیسر جسپال سنگھ کے علاوہ یونیوسٹی کے دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ اس موقعے پر پروائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میرنے ماہرین سے کہا کہ وہ شعبہ کامرس کیلئے ایسا نصاب ترتیب دے جو جموں و کشمیر میں قائم کسی بھی تعلیمی ادارے میں موجود نہ ہو اور سب سے منفرد ہو۔ انہوں نے کہا کہ نصاب قدرے مختلف ہونا چاہئے جو نصاب سے جھلکتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ یونیوسٹی نے اسلئے یہ پروگرام شامل کئے کیونکہ مختلف اقتصادی اداروں اور بین الاقومی برادری میں روز گار کے کافی مواقعے موجود ہے۔ ڈین سکول آف بزنس سٹڈیز پروفیسر ایس فیاض نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل، بزنس اور فائنس کے علاوہ دیگر سیکٹروں میں کامرس پڑھے لکھے نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصاب ایسے ترتیب دیا جانا چاہئے جس سے طلبہ میں اقتصادیات کی کافی جانکاری پیدا ہو۔ اس موقعے پر ڈیپارٹنمنٹ منیجمنٹ سٹیڈیز پروفیسر فاروق احمد شاہ نے کہا کہ ایم ائے پروگرام کیلئے ایک تعمیری کورس ترتیب دیا جانا چاہئے جن میں حالیہ طور پر شامل کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادیات کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ ورکشاپ کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ منیجمنٹ سٹڈیز نے نوگام میں کیا تھا