گاندربل//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے نان ٹیچنگ اسٹاف کی ٹیم کو ہرادیا۔سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ شعبہ فزیکل ایجوکیشن اور نان ٹیچنگ عملہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے 205 رنوں کا اسکور کھڑا کرکے رکھ دیا۔توفیق احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رن بنائے۔مقررہ ہدف کو حاصل کرتے ہوئے نان ٹیچنگ عملہ کی ٹیم 114 رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی۔شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے رفیق میر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ توفیق احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے توفیق احمد جنہوں نے بلے اور گیند سے بہترین کارکردگی دکھائی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔