جموں //جموں و کشمیر بینک نے اپنے سینئر صدر عبدالرشید کی سبکدوشی پرانہیں پرجوش طریقے سے الوداع کہا ہے۔ عبدالرشید جموں و کشمیر بینک میں 40سال کی سروس کے بعد31جنوری 2017کو سبکدوش ہوئے تھے۔ الوداعی تقریب پر جموں و کشمیر بینک کے سی ای او پرویز احمد اپنے ایکزیکیٹو صدور وگیش چندر، صدور، نائب صدور اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ موجود رہے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے بینک کے چیرمین پرویز احمد نے کہا ’’مضبوط قیادت کی وجہ سے جموں و کشمیر بینک اپنے مقاصد حاصل کررہا ہے اور عبدالرشید نے جموں و کشمیر بینک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بینک میں ملازمین کی ہر سطح پر اپنے لہجے کی وجہ سے عزت مآب تھے اور آنے والے دنوں میں بینک کے تمام ملازمین انہیں یاد کریں گے۔ چئیرمین پرویز احمد نے عبدالرشید کے بنیادی سطح پر رابطوں کی پذیرائی کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ سماج میں اپنا رول ادا کرتے رہیں گے۔ عبدالرشید نے اپنے خطاب میں تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے کرئیر میں انکا ساتھ دیا اور کئی مشکلات کے بائوجود انہیں اس عہدے تک پہنچنے میں انکی مدد کی ہے۔ اس موقعے دیگر مقررین نے بھی عبدالرشید کے رول کی سراہنا کی ۔