عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سینئر آئی اے ایس افسر گووند موہن نے جمعہ کو مرکزی ہوم سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔ سکم کیڈر کے1989 بیچ کے آئی اے ایس افسر موہن گزشتہ ہفتے مرکزی داخلہ سکریٹری کے طور پر مقرر ہونے سے پہلے یونین کلچر سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔بنارس ہندو یونیورسٹی سے بی ٹیک اورIIM احمد آباد سےPG ڈپلومہ، سینئر بیوروکریٹ کو سکم اور مرکزی حکومتوں دونوں میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ ہے۔ گووند موہن کو اس وقت حکومت میں خدمات انجام دینے والے شاندار افسران میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور وہ اپنی مستعدی کے لیے جانے جاتے ہیں۔وہ اس سے قبل وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر کئی اہم ڈویژنوں کو سنبھال چکے ہیں۔ اجے کمار بھلا عہدے سے ریٹائرہوچکے ہیں۔