سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیرپی کے پولے نے جمعہ کو یہاں سیمی رنگ روڈ پروجیکٹ کی پیش رفت، درختوں کی کٹائی اور دیگر مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر جیولوجی اینڈ مائننگ، ڈپٹی کمشنر سرینگر کے نمائندے، ڈسٹرکٹ منرل آفیسر سری نگر، چیف پروجیکٹ منیجرنے ذاتی طور پر شرکت کیجبکہ پلوامہ، بارہمولہ اور بڈگام کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں بارہمولہ، پلوامہ اور بڈگام کے ڈپٹی کمشنروں نے اپنے متعلقہ اضلاع میں پروجیکٹ کے لیے شناخت کی گئی اراضی کی تفصیلات بتائیں۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ پروجیکٹ کے لیے نجی زمین یا خالصتاً ملکیتی زمین کو ترجیح دیں اور ممکنہ فروخت کنندگان کی نشاندہی کریں۔درختوں کی کٹائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں نے بتایا کہ زیادہ تر درختوں کی کٹائی کا کام مکمل ہو چکا ہے تاہم باقی درختوں کی دستاویزات کی کارروائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنروں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ درختوں کی کٹائی کے کاغذات پر فوری کارروائی کریں اور جنگی بنیادوں پر باقی درختوں کی کٹائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو اس موضوع پر آئندہ اجلاس سے قبل تمام مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔