پونچھ //پونچھ پولیس نے منڈی علاقے سے سیمنٹ کے 74بیگ ضبط کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک سرکاری ملازم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک خصوصی اطلاع ملنے پر پولیس اسٹیشن منڈی کی ایک ٹیم نے سب انسپکٹر شکیل منہاس کی قیادت میں دو ٹاٹاموبائل گاڑیوں سمیت تین افراد کو حراست میں لیا ۔ ان گاڑیوںسے سیمنٹ کے 74بیگ برآمد ہوئے جو پولیس کے مطابق کالابازاری کیلئے لئے جارہے تھے ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ منڈی میں ایف آئی آر زیر نمبر 19/2017 US 409/109آر پی سی کا کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ گرفتار شدگان کی شناخت شوکت علی ولد عبدالاحد ساکن بیلہ ،خورشید احمد ولد عبدالسبحان ساکن چھمبر اور سرکاری ملازمین (جی آر ایس )اشتیاق احمد ولد عبدالغنی ساکن بیلہ کے طور پر ہوئی ہے ۔یہ کارروائی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر موہن لعل شرما کی نگرانی میں انجام دی گئی ۔