کشن گنج// شمالی بہارکی تاریخ میں بھیانک ترین سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کو بے حال کردیاہے اورلاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی خاطر خواہ راحت رسانی نہیں ہوپارہی ہے۔کشن گنج،ارریہ،پورنیہ ،کٹیہاراور سیمانچل کے بیشتر علاقوں میں زبردست سیلاب اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے نہایت دردناک صورتحال ہے۔لوگ ایک ایک دانے کو محتاج ہوگئے ہیں، جوں جوں پانی کم ہورہاہے لاشیں سامنے ا?رہی ہیں،ایسے خوفناک مناظر ہیں کہ دیکھ کرہردردمنددل تڑپ اٹھے،اب تک سیلاب کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدادتقریباً100ہوچکی ہے، لوگوں میں بیماریاں بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ایک پریس ریلیز میں حضرت مولانااسرارالحق قاسمی نے ملک کے تمام اہل خیر حضرات اپیل سے کی ہے کہ بلاتفریق مذہب و ملت ان تباہ حال لوگوں کی امداد کے لئے ا?گے ا?ئیں،اس وقت ان مصیبت زدہ افراد کو زیادہ سے زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پورے سیمانچل خاص طورپرکشن گنج، پورنیہ، ارریا و کٹیہار میں لاکھوں کی تعداد میں بوڑھے،خواتین اور بچے بے گھر ہوچکے ہیں اور دانہ دانہ ترس رہے ہیں،پوری کی پوری ا?بادی کھنڈرمیں تبدیل ہوچکی ہے،ان لوگوں کو فوری طورپر تعاون اور امداد کی شدید ضرورت ہے۔