سرینگر//گھریلو مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں کے صف اول میں شامل’سیل میکس‘ نے سرینگر میں ایک تقریب کے دوران ایل ای ڈی ٹیلی ویژن کو منظر عام پر لایا۔ دیدزیب اور دلفریب ایل ای ڈی15سے65انچ تک دستیاب ہونگے جبکہ یہ اعلیٰ معیار ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔اس سلسلے میں ایک تقریب کے دوران کلیمکس ہوم کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈی سری نوسا راﺅ نے کہا کہ کمپنی اس بات کی وعدہ بند ہے کہ صارفین کو اعلیٰ معیار کی گھریلومصنوعات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ جدید الکٹرک ایل ای ڈی ٹیلی ویژن ایک دیدہ زیب اور دلکش ہونے کے علاہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی ہند کی دیگر ریاستوں میں اس ایل ای ڈی ٹیلی ویژن کو متعارف کرنے سے قبل کمپنی نے یہ فیصلہ لیا کہ جموں کشمیر کے بازاروں میں اس کو اتارا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بٹو اینڈ بٹو سیلز اینڈ پرچیز کو شمالی ریاستوں کیلئے کمپنی نے کمیشن اینڈ فاروڈنگ ایجنٹ مقرر کیا ہے۔