سرینگر //لشکر طیبہ چیف کمانڈر محمودشاہ نے کہاہے کہ ہندوستان تحریک آزادی کو دبانے کے لئے کشمیریوں کا قتل عام کررہاہے۔ سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے ساتھ املاک کا نقصان کیا جارہاہے۔دنیا میں کہیں بھی اس طرح کی متعصبانہ کارروائیاں دیکھنے کو نہیں ملتی۔لیکن بھارتی فورسز انسانی حقوق کے سب قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے۔محمودشاہ نے عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محبتیں ہم پر قرض ہیں جو ہم اپنے خون سے اداکرتے رہیں گے۔ ہماری مائیں اپنے ہاتھوں میں گن اٹھا کرشہید بیٹوں کو سلام پیش کررہی ہیں،انہیں دلہابنا کر روانہ کررہی ہیں ، اس مقدس بندوق کو ھماری ماں نے اٹھا کر امت کو بھولا ہوا فرض یاد دلایا ہے۔ آج ہندوستان پریشان ہے کہ پی ایچ ڈی سکالر جہاد کا راستہ اختیارکررہے ہیں ان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں میڈیا زہر اگل رہاہے لیکن اس سے حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی۔آج کشمیرکا پڑھا لکھا ،باشعور نوجوان غلامی اور آزادی میں فرق سمجھ چکا ہے۔ یہ سیلاب چل پڑا ہے ہندوستان اب اس کے آگے بند ھ نہیں باندھ سکے گا۔ سال 2018ندوستان کی جغرافیائی تبدیلیوں کا سال ثابت ہو گا۔