یواین آئی
نئی دہلی// مرکزی حکومت نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ریاستوں آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، کیرالہ اور اتراکھنڈ کے لیے 1,066.80 کروڑ روپے جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مودی حکومت ہر حال میں ریاستوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ مرکزی حکومت نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ریاستوں آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، کیرالہ اور اتراکھنڈ کے لیے ایس ڈی آر ایف کے تحت مرکزکے حصہ سے 1066.80 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے۔ اس سال ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف فنڈ سے 19 ریاستوں کو 8000 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی امداد کے علاوہ آفات کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس، آرمی اور ایئر فورس کی تعیناتی سمیت تمام قسم کی لاجسٹک مدد فراہم کرنا مرکز کی ترجیح رہی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے بیان جاری کرکے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ چھ ریاستوں میں سے آسام کو 375.60 کروڑ روپے، منی پور کو 29.20 کروڑ روپے، میگھالیہ کو 30.40 کروڑ روپے، میزورم کو 22.80 کروڑ روپے، کیرالہ کو 153.20 کروڑ روپے اور اتراکھنڈ کو 455.6 کروڑ روپے مرکزی حکومت کی طرف سے دیے گئے ہیں۔ یہ ریاستیں اس سال جنوب مغربی مانسون کے دوران انتہائی شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔مرکزی حکومت سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے سے متاثرہ ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔ مودی حکومت ہر حال میں ریاستوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔اس سال، مرکز نے پہلے ہی ایس ڈی آر ایف سے 14 ریاستوں کو 6,166.00 کروڑ روپے اور 12 ریاستوں کو نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے 1,988.91 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔