سرینگر//دستکاری شعبے کو ریاست جموں وکشمیر کی سیاحت میںریڈ ھ کی ہڈی قرارد دیتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ریاستی سرکار سے درخواست کی ہے کہ و ہ دستکاری شعبے سے وابستہ افراد کے قرضہ جات کو معاف کرے ۔ کشمیری دستکاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پریذیڈنٹ ریاض احمد شاہ کی قیادت میں پی ڈی پی ضلع سرینگرکے سربراہ اور ایم ایل سی محمد خورشید عالم سے ملاقی ہوااور اپنے مشکلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال2014کے تباہ کن سیلاب کے بعد ان کی خاطر روزگار کے تمام تر مواقعے مخدوش ہو کررہ گئے ہیں اور انہیں روزہ مرہ زندگی گزارنے میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔ دستکاروں کا کہنا تھا کہ جو قرضہ انہوں نے بینکوں سے آرٹیزن کریڈیڈ کارڈ لون کے تحت حاصل کیا تھا انکی واجب الادا قسطیں ممکن نہیں ہو پارہی ہے جس کی وجہ سے رقومات میں آئے دن اضافہ ہی ہوتا چلا جارہا ہے۔ سرکار کی طرف سے پسماندہ دستکاروں کی بھر پور امداد کی یقین دہانی کرتے ہوئے محمد خورشید عالم نے کہا کہ وہ از خود ریاستی سرکار سے انکے قرضہ جات کی معافی کی درخواست کریں گے۔ خورشید عالم کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے کسان کریڈ یٹ لون سال2014کے تباہ کن سیلاب کے بعد زراعت سے وابستہ افراد کیلئے معاف کیا گیا ٹھیک اُسی طرح سے ریاست جموں وکشمیر کے دستکاروں کا لون بھی معاف ہونا چاہیے۔