Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سیلاب سے بہار میں 482، اترپردیش میں 101 افراد ہلاک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 29, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
نئی دہلی //صرف ریاست بہار میں لاکھوں افراد سیلاب کی زد میں ہیں اور محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں جان جوکھم میں ڈال رہے ہیں۔بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ریاست بہار سے 42 مزید اموات کی اطلاعات ہیں۔ریاست میں سیلاب سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب 482 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں بھی سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔ریاست بہار میں 19 اضلاع کے تقریبا پونے دو کروڑ افراد سیلاب سے متاثر ہیں جبکہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد 222 عارضی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محمکے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف اڑریہ ضلعے میں ہی 95 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سیتامڑھی (46)، پورنیہ (44)، کٹیہار (40)، مغربی چمپارن (36)، مشرقی چمپارن (32)، دربھنگہ (30)، مدھوبنی (28)، مدھیہ پورہ (25)، کشن گنج (24)، گوپال گنج(20)، سپول (16)، سارن (13)، مظفرپور (9)، سہرسہ (8)، کھگڑیا (8)، شیوہر (6)، اور سمستی پور میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں سیلاب سے پونے دو کروڑ افراد متاثر ہیں۔آسام کے تازہ سیلاب میں ابھی تک 73 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ رواں سال ریاست میں آنے والا سیلاب کا تیسرا دور ہے اور مجموعی طور پر وہاں ابھی تک ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بہار اور آسام سے ملحق ریاست مغربی بنگال میں پانی کم ہو رہے ہیں لیکن اب تک اس کی زد میں آ کر 90 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دو روز قبل سنیچر کو انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ بہار کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور انھوں نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 500 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ انھوں نے سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔لوگوں کو غذائی قلت اور پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے۔دوسری جانب گذشتہ روز ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں راشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرشاد یادو نے وزیراعلی نیتیش کمار اور بی جے پی کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا جس میں انھوں نے کہا کہ 'سیلاب آیا نہیں لایا گیا ہے۔'انھوں نے وزیر اعلی نتیش کمار پر الزام لگایا کہ 'ایک خاص طبقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سیلاب لایا گیا ہے۔' اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنی پارٹی کے حامیوں سے امدادی کاموں میں حتی المقدور امداد کی اپیل کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

برصغیر

پاکستان دہشت گردی کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام :برلا

June 6, 2025
برصغیر

رجیجو نے اوقاف سے متعلق امید پورٹل کا آغاز کیا

June 6, 2025
برصغیر

۔12ویں برکس پارلیمانی فورم کانفرنس ہندوستان کو میزبانی سونپی گئی

June 6, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ جوش خروش سے منائی جارہی ہے

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?