سمت بھارگو
راجوری//راجوری دریا میں سیلابی پانی کی زد میں آ کر بہہ جانے والے نوجوان کی لاش منگل کو تلاش کے دوران برآمد کر لی گئی۔متوفی کی شناخت 23 سالہ پرمود کمار کے طور پر ہوئی ہے جو اتر پردیش کا رہائشی تھا اور راجوری کے ڈھانگری علاقے میں ایک اینٹ بھٹے پر مزدوری کر رہا تھا۔ پیر کی شام وہ اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ دریا میں مچھلی پکڑ رہا تھا جب اچانک آئے تیز پانی کے ریلے کی زد میں آ کر بہہ گیا۔حکام کے مطابق، تلاش کا عمل منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہا، جس میں ایس ڈی آر ایف ٹیموں اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ بالآخر نوجوان کی لاش دریا کے نچلے حصے سے برآمد کر لی گئی۔لاش کو بعد ازاں ضروری قانونی و طبی کارروائی کے لئے جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ ہسپتال راجوری منتقل کر دیا گیا۔