Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سیز فائر کا خاتمہ۔۔۔مصائب کے نئے دور کا عندیہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 19, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
بالآخر مرکزی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان کی آمد پر شروع کئے گئے سیز فائر کے خاتمے کا اعلان ہوا اور کچھ تجریہ نگاروں کے وہ انداز ے درست ثابت ہوگئے جنکے مطابق جموںوکشمیر کے اندر جوں کی توں صورتحال کے حامی حلقے اس اقدام سے خوش نہیں تھے، کیونکہ اس طرح انکے مفادات پر ضرب پڑتی تھی۔ حالانکہ سیاسی صف بندیوں کے آر پار اس اقدام کا نہ صرف خیر مقدم کیا گیا تھا بلکہ اسے رمضان سے آگے بھی بڑھانےکے مطالبات ہو رہے تھے۔ سیز فائر کے اعلان سے یہ اُمید بھی پیدا ہو چکی تھی کہ اس عمل کو تقویت دے کر بات چیت کے ذریعے صورتحال کی شدت میں کمی لانے کی کوشش کی جائے گی ۔ لیکن مرکز کے تازہ اعلان سے یہ سبھی انداز ے غلط ثابت ہوگئے او ر تشدد ہلاکتوں اور تباہی کے اُس خون آشام انداز ، جو گزشتہ پون صدی سے جموںوکشمیر کے لوگوں کا مقدر بن چکا ہے، میں مزید شدت پید اہونے کے امکانات کو مسترد نہیں کیاجاسکتا ہے، کیونکہ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے توسط سے دائیں بازو عناصر کی طرف سے اس فیصلے پر مرکزی حکومت کو پشت بہ دیوارکرنے کی کوششوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری تھا۔ اب جبکہ سیز فائر کا خاتمہ ہوا ہے، تو ظاہر بات ہے کہ کاسو کے نام سے جاری فوجی آپریشنوں کا سلسلہ پھر شروع ہوگا اور ایام گزشتہ کے تجربات کی روشنی میں شہری ہلاکتوں کے نئے خدشات پیدا ہونایقینی ہے۔ خاص کر ایسے حالات میں جب کئی حلقوں کی جانب سے آمادہ بر احتجاج لوگوں اور پتھرائو کے واقعات  کے دوران کھلم کُھلا بندوقوں کے دہانے کھولنے کی وکالت ہو رہی ہے۔ اسکے جو بھی نتائج برآمد ہونگے وہ بہر حال کسی کےلئے بھی فائدہ مند نہیں ہوسکتے، سوائے ایسے حلقوں کے جنکے مفادات تنازعات کی توسیع سے وابستہ ہوتے ہیں۔ اگر موجودہ مرحلے کو سیاسی حلقوں کے لئے ایک چلینج قرار دیا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا ، کیونکہ ان حلقوں کی تشکیل و ترتیب کا مقصد ہی عوام الناس کے مفادات ، خواہ وہ جانی ہوں یا مالی، کے تحفظ سے عبارت ہوتا ہے، جسکا تقاضہ یہ ہے کہ مسائل کا حل تلاش کرنے کےلئے اس کے تمام پہلوئوں کا باریک بینی کے ساتھ تحلیل و تجزیہ کرکے دائرہ عمل ترتیب دیاجائے۔ موجودہ صورتحال میں بیان بازیوں کی سطح پر جس شدت پسندی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے وہ صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ ایسے حالات میں حکمران طبقوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مجموعی صورتحال پر ہمدردانہ انداز میں غور و خوض کرکے ایسے ماحول کو پروان چڑھانے کے جتن کرے جو عوام الناس کے مصائب اور مشکلات میں تخفیف کا سبب بن سکے۔عوامی حلقوں کی جانب سے جس جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا جارہا تھا، اُس کو خیال میں رکھتے ہوئے امن و شانتی کی کوششوں کو یکسر اور یکلخت نظر انداز کرنے کی روش کو فروغ پذیر نہ ہونے دیا جانا چاہئے تھا۔مگربدقسمتی کی بات ہے کہ حکمران طبقوں نے پھر سے ہتھیار ڈال دینے کا عندیہ دیا ہے، جو کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ ظاہر بات ہے کہ  غیر موافق صورتحال سے باہر نکلنے کےلئے بولڈ اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے ، جو جب تک نہیںکئے جاتے بہتر نتائج کی توقع ر کھنا عبث ہے۔ بہر حال سیز فائر کا خاتمہ موجودہ نازک حالات میں ایک المیہ سے کم نہیں، جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انڈیگو پرواز کا پرندے سے ٹکراؤ، انجن میں خرابی کے باعث پٹنہ میں ہنگامی لینڈنگ
تازہ ترین
سری نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس
تازہ ترین
ہسپتالوں میں طبی عملے کی کمی سنگین مسئلہ، راتوں رات حل نہیں ہو سکتا : سکینہ ایتو
تازہ ترین
موسم میں بہتری اور عوامی رائے کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی ممکن:سکینہ ایتو
تازہ ترین

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?