Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

سیرت النبی ؐ کا ابدی پیغام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 22, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ماہ ربیع الاول پوری امت مسلمہ کے لئے موسم بہار کی حیثیت رکھتا ہے چونکہ اس مہینہ نبی آخر الزمان محمد ؐبن عبداللہ کی ولادت با سعادت کا شرف حاصل ہے ۔فرحت و مسرت کا مظہر کھلائے جانے والے اس مہینہ کو اسلامی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ یہ وہ مبارک مہینہ ہے، جس میں اللہ عزوجل نے سرور کائنات فخر موجودات، دانائے سبل، ختم الرسل، جیسے القاب دیکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدعو کیا اور تمام انسانوں کے لئے محسن انسانیت اور ملت کا غم گسار بناکر اس کرۂ ارض پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو امام الانبیا، سیدالمرسلین، تاجدار ِمدینہ، احمدمجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمتہ للعالمین بناکر مبعوث فرمایا ۔آپ کا ظہور پوری انسانیت کے لئے ایسا ہمہ گیر اور انمول تحفہ تھا، جس نے صحرائے عرب میں ایسا انقلاب برپا کیاکہ جس سے کفروشرک، ضلالت و گمراہی کے بادل چھٹنے لگے، عرب کے صحرانشینوں پر روحانیت کے بادل کمندیں ڈالنے لگے، فرقہ پرستی منظر سے غائب ہونے لگی ،آواز حق سے ایوان باطل پر لرزاں طاری ہوگیا۔ آپ کی ولادت با سعادت نے دنیا کو مسخر کردیا، عرب کے لوگ زندگی گزارنے کا سلیقہ پاگئے، نسوانیت سے بدسلوکی کا خاتمہ کردیا گیا، غرض قتل و غارت گری، بت شکنی، نورِ توحید سے جگمگا اٹھی، بندوں کا رشتہ خالق سے جڑ گیا، نسیم ہدایت کے نرم وخنک جھونکوں سے فضا کی آلودگی کو زیر زمین کردیاگیا۔
ربیع الاول کا مہینہ جس چیز کی جانب اشارہ کرتا، وہ یہ ہے کہ آپؐ کی سیرت کو پڑھا جائے۔ آپؐ کے بتائے گئے راستے پر چلا جائے، نیز سیرت کے مقابلے منعقد کرکے نئی نسل کو آپؐ کے اسؤ ہ حسنہ سے متاعرف کرایا جائے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ آپؐ کی روشن تعلیمات سے استفادہ کیا جائے۔ غربا اور مسکینوں کا سراغ لگا کر ان کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔ لیکن دور حاضر میں یہ تمام کے تمام افعال نفی کی شکل اختیار کرچکے ہیں اور عوام الناس گمراہی کے راستے کا حصہ بن کر رہ گئ ہے، جبکہ آپؐ کی ولادت ایسے موقع پر ہوئی تھی، جس وقت دنیا میںتاریکی عروج پر تھی، جگہ جگہ بتوں کی پرشتش ہوا کرتی تھی، طاقت ور طبقہ کمزورں پر ظلم و زیادتی کرتا دکھائی دیتا، انصاف کو نا انصافی کے پیمانہ پر تولا جاتا، چہار سو کفر و شرک کا دور دورہ تھا۔ لیکن آپؐ کے تشریف لاتے ہی تاریکی کو زوال اور روشنی کو دوام ملتا چلا گیا ،کمزو روں پر ہورہی ظلم و زیادتی دھیرے دھیرے اپنے پر سمیٹنے لگی۔ آپؐ کی روشن تعلیمات سے دنیا کا کوئی بھی طبقہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ آپ کے روشن آئین نے دنیا کو انصاف دلانا شروع کردیا۔ آپؐ کی عادات و اطوار کی پذیرائی ہونے لگی۔ صحرائے عرب میں آپ کی سچائی و امانت داری کا طوطی بولنے لگا۔ آپ کی حق گوئی و بے باکی ظالم رہنماؤں پر بجلی بن کر گرنے لگی، غرض ایک طرح سے آپؐ کے اخلاق حسنہ سے روشنی کی قندیلوں نے تاریکی کو اپنے اندرسمیٹنے پر مجبور کردیا اور دشمنانِ اسلام کے قافلے جوق در جوق اسلام میں داخل ہونے لگے۔ یہ سب آپؐ کے اخلاق کا کرشمہ تھا ،جس نے دنیا کو مسخر کردیا ۔لہٰذا دورِ حاضر میں بھی ایسے ہی کردار سازی اور اخلاق کی ضرورت ہے، جس سے ظلم کا خاتمہ کیا جا سکے۔ آیئے !ہم سب مل کر وعدہ کرتے ہیں کہ اپنی زندگی کے بقیہ شب و روز آپؐ کے قول و فعل کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دسواں قافلہ روانہ
برصغیر
وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?