محمد تسکین
بانہال/ بانہال میں سی اور ڈی کلاس کنٹریکٹرس ایسوسی یشن کے صدر کیلئے انتخاب منعقد ہوئے جس میں صدر کے عہدے کیلئے پانچ اُمیدواروں میں سے سید مدثر احمد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔اس ایسوسی ایشن میں سب ڈویژن بانہال کے تین سو سے زائد ٹھیکیداروں شامل ہیں اور 263ٹھیکیداروں نے اپنے حق کا استعمال کیا۔ صدر ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کیلئے ووٹنگ کا تمام عمل پولیس اور سول انتظامیہ اور الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں منعقدہ کیا گیا۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق کل ملا کر ڈالے گئے ووٹوں میں سید مدثر احمد نے 97، مدثر احمد وانی 73، شاہین جمالی ملک نے 57،طارق احمد وانی نے 21جبکہ ابرار احمد خان نے 15ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن سے جڑے افراد نے بتایا کہ ٹھیکیداروں کی ایسوسی ایشن کیلئے منعقد کئے گئے الیکشن میں مختلف سیاسی جماعتوں کی بھرپور مداخلت تھی اور اس کے باوجود ٹھیکیداروں نے اپنے من پسند اُمیدوار کا انتخاب کرکے اس الیکشن کو کامیاب بنایا ۔ سی اور ڈی کلاس ٹھیکدار ایسوسی ایشن بانہال کے نئے منتخب صدر سید مدثر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ تمام ٹھیکیداروں اور لوگوں کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پولیس ، تحصیل و سب ڈویژن انتظامیہ کا بھی شکریہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ وہ اپنے ٹھیکیدار ساتھیوں کے مفادات اور بہتری کیلئے کام کرینگے