Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

سیدنا حُسینؓ۔بزمِ شجاعت کے روشن چراغ حقیقت

Mir Ajaz
Last updated: August 9, 2022 12:47 am
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

سیّد امیر احمد

یہ ایک تاریخ ساز حقیقت ہے کہ واقعۂ کربلا کو گزرے ہوئے چودہ صدیاں گزر گئیں ،مگر آج بھی یہ جرأت و شجاعت اور اسلام کی سربلندی کا بے مثال واقعہ زندہ وجاوید ہے، پوری دنیا کے مسلما ن واقعۂ کربلا پر دل گرفتہ ہیں۔ محرم الحرام کی دس راتیں حضرت امام حسینؓ اور آپ کے خاندان اور انصار پر ایسے مصائب وآلام میں گزریں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ نواسۂ رسولؐ ،شہدائے کربلا کے سردارِ ذی وقار،بزم انسانیت کے روشن چراغ ،امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی قیامت تک انسانیت کی رہنمائی کرتی رہے گی ۔
تاریخی حقائق اس امر پر شاہد ہیں کہ یزید احکام الٰہی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور دین اسلام کے اصولوں سے انحراف کر رہا تھا تو ایسے میں نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دین کے فروغ کے لیے اپنی اور اہل خانہ کی قربانی دے کر دین اسلام کو سرخرو کیا۔ شہید کربلا حضرت امام حسینؓ اور سپاہ یزید کی جنگ تلواروں کی نہیں، بلکہ اصولوں کی جنگ تھی ،کیونکہ آپ جانتے تھے کہ یزید نے جو اسلام کے نام پر اقتدار کا ڈھانچہ کھڑا کیا ہے،وہ غیراسلامی اور غیر شرعی ہے ،اس میں حرام وحلال کی حدود مٹا دی گئی ہیں، اس کا اصرار تھا کہ کسی طرح سے حسینؓ سے بیعت لے لی جائے۔ آپ کو یہ کیسے گوارا تھا کہ آپ یزید کی بیعت کریں، چناںچہ آپ مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ روانہ ہوئے اور وہاں سے عازم کربلا ہوئے۔ ایک مقام آیا آپ ؓنے دریافت کیا کہ اس جگہ کو کیا کہتے ہیں،بتایا گیا کہ اس جگہ کو ’’کربلا‘‘ کہتے ہیں ۔آپ نے آبدیدہ ہو کر کہاکہ یہی جگہ ہماری قتل گاہ ہے، چناںچہ وہیں خیمے نصب کر دیئے گئے، مگر جب یزید کو خیمے نصب کرنے کی اطلاع ملی تو اس نے حکم دیا کہ آپ کے خیمے وہاں سے ہٹا دیئے جائیں ۔ اس پر انصار جوش میں آگئے اور حضرت عباس علمدار ؓنے کہا کہ کس کی مجال ہے کہ میرے ہوتے ہوئے خیام حسینی کو یہاں سے ہٹایا جائے، لیکن امام عالی مقامؓ نے سب کو سمجھا بجھا کر وہاں سے خیمے ہٹالئے اور دریائے فرات سے تین میل کے فاصلے پر میدان میں خیمے نصب کئے ،جہاں پانی کا دور دور تک نام ونشان نہ تھا، آپ کا طرز عمل یہ بتاتاہے کہ آپؓ کا مقصد جنگ وجدل نہیں تھا ،بلکہ اپنے نانا سرور کونین ،امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی حفاظت کرنا تھا۔
تاریخی روایات یہ بتاتی ہیں کہ میدان کربلا میں ساتویںمحرم کو آپؓ اور آپؓ کے جاںنثاروں پر پانی بند کر دیا جاتا ہے۔ عمرابن حجاج کو پانچ سو سواروں سمیت نہر فرات پر مقرر کر دیاگیا کہ خیام حسینی تک پانی نہ پہنچنے پائے۔ معصوم بچے پیاس سے بلک رہے ہیں ،ایسے میں جناب عباس سے بچوں کی تشنہ لبی نہیں دیکھی جاتی۔ آپ امام حسینؓ سے پانی لانے کی اجازت مانگتے ہیں ،آپ اجازت نہیں دیتے۔ جناب عباس بار بار اصرار کرتے ہیں، بالآخر آپ صرف پانی لانے کی اجازت دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عباس ،جنگ میں پہل مت کرنا صرف پانی لانے کی سبیل کرنا۔ عباس نہر فرات پرپہنچتے ہیں ۔ علیؓ کے شیر کی وہ ہیبت ہے کہ فوج اشقیاء دور دور بھاگ جاتی ہیں ۔ مشکیزے کو دریا میں ڈالا اور پانی کو چلو میں بھر کر پھینک کر ساری دنیا کو بتا دیا کہ پانی ہمارے قبضے میں ہے۔ آپ کمال وفاداری کی وجہ سے نہر فرات میں داخل ہو کر پیاسے لوٹے اور وفاداری کے اعلیٰ ترین درجے پر فائز ہوئے۔ شب عاشور امام عالی مقامؓ اور آپ کے انصار نے عبادت میں گزاری، دسویں محرم کی صبح ہوتی ہے۔ آپ نے فوج اشقیا ءکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تم جانتے ہو کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نواسہ ہوں۔ علیؓ کا بیٹا ہوں۔ ہمارے بارے میں رسول اللہؐ نے فرمایا: حسن ؓوحسینؓ جوانان جنت کے سردار ہیں۔ تم لوگ کیوں میری جان لینے پر آمادہ ہو؟ افسوس کہ آپ کی اس تقریر کا بھی فوج اشقیاءپر کوئی اثر نہیں ہوا۔ بالآ خر جنگ کاآغاز ہوتا ہے، پہلے حسینؓ کے دوست حبیب ابن مظاہر، جناب زہیر، نافع ابن ہلال، مسلم ابن عوسجہ، عابس شاکری، بریر ہمدانی جاتے ہیں اور داد شجاعت دکھاتے ہوئے شہید ہوتے ہیں۔
اب اقربا کی باری آتی ہے، قاسم وعون محمد گئے ،اتنی بے جگر ی سے لڑے کہ دشمن کی فوج میں ہلچل مچ گئی۔ جعفر بن عقیل نے کئی دشمنوں کو واصل جہنم کرکے شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔ محمد بن عبداللہ جعفر میدان میں آئے اور شہید ہوئے یہاں تک کہ جب آپ کے لخت جگر نور نظر حضرت علی اکبرؓ نے اذن جہاد کی اجازت چاہی۔ علی اکبر آگے بڑھے اور نہایت دلیری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ اس کے بعد آپ ؓاپنے چھ ماہ کے شیرخوار علی اصغر کو میدان میں لے کر آئے اور کہا کہ اے فوج اشقیاء، اسے تھوڑا سا پانی پلا دو،جواب میں ایک تیر آیا اور بچے نے باپ کے ہاتھوں پر دم توڑدیا۔ایک وقت ایسا آیا کہ آپ تنہا رہ گئے اور فوج یزید نے آپ کو چاروں طرف سے گھیر لیا، آپ نے تلوار کھینچ کر دشمن پر حملہ کیا تین دن کے بھوکے پیاسے نے میدان کربلا میں جرأت اور جواں مردی کی ایسی مثال قائم کی جس پر تاریخ انسانیت آج بھی ناز کرتی نظر آتی ہے۔ آپؓ بڑھ بڑھ کر حملے کرتے جاتے تھے اور مقتولین کی تعداد بڑھتی جارہی تھی، بالآخر سب فوجیوں نے مل کر حملہ کیا اور آپ ؓکو شہید کر دیا گیا۔ میدان کربلا میں جرأت و شجاعت کی عظیم تاریخ رقم کرکے نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا ؓنے ثابت کردیا کہ حق و صداقت،اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ اور دین کی سربلندی کے لیے بڑی سے بڑی قربانی پیش کی جاسکتی ہے،مگر باطل کے آگے سرنگوں ہونا مردانِ حق کا شیوہ نہیں۔ اسلام کی عظمت اور دین کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردینا ہی درحقیقت اسوۂ شبیری ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان
تازہ ترین
جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو میں سڑک حادثہ ، دویاتری زخمی
تازہ ترین
ریزرویشن رپورٹ سے کشمیری بولنے والے متاثر ہوسکتے ہیں:سجاد لون
تازہ ترین
کشمیر زون پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کی
تازہ ترین

Related

کالممضامین

وژن سے حقیقت تک:ڈیجیٹل انڈیا اور انتودیہ کا سفر اظہار خیال

July 2, 2025
کالممضامین

! ہر شعبے میں عدل وانصاف نمایاں ہو | یہی تو حسینیت کا اصل پیغام ہے سانحۂ کربلا

July 2, 2025
کالممضامین

آن لائن فریب کاری کے بڑھتے واقعات آگہی

July 2, 2025
کالممضامین

! وہ فصل جس نے زمین کی ملکیت بدل دی ایک اندراج جو جموں و کشمیر میں زمین کی ملکیت طے کرتا ہے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?