عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//روزنامہ’کشمیرعظمیٰ ‘ کے ترال کے نامہ نگار سیداعجاز کے والد حسین احمدشاہ ساکن ناگہ بل ترال پیرکوانتقال کرگئے۔پیشہ سے نجی ٹیچر اورامام مسجدودرسگاہ کے استادحسین احمدشاہ پیر کواچانک بے ہوش ہوگئے اور اُسے فوری طور ہسپتال لیجایاگیا،جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔مرحوم ملنسار،صوم وصلوۃ کے پابندتھے۔ان کی موت پر سیاسی،سماجی ومذہبی تنظیموں نے سیداعجازکیساتھ تعزیت کااظہار کیا۔روزنامہ کشمیرعظمی کے سٹاف نے بھی سیداعجازکیساتھ تعزیت کااظہار کرنے کے علاوہ مرحوم کے حق میں ایصال ثواب کیلئے دعاکی۔