عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر میں سیب کی کاشت کے سائنسی اور پائیدار انتظام کو فروغ دینے کیلئے سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام میں اسپائیڈر مائٹ کیلئے جاپان کی نسان کیمیکلز کا جدید مائٹیسائیڈ ’’مییاکو‘‘ متعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ’ڈی لائٹ‘ اور ’کرسر‘ سمیت کئی اہم مصنوعات کی نقاب کشائی کی گئی، جو سیب کے کیڑوں اور بیماریوں کے مؤثر کنٹرول میں معاون ثابت ہوں گی۔ تقریب میں زرعی یونیورسٹیوں اور حکومتی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر سکاسٹ ڈاکٹر نذیر احمد گنائی جبکہ مہمانانِ ذی وقار میں ڈائریکٹر زراعت کشمیر ڈاکٹر محمد الیاس خطیب اور ڈائریکٹر سی آئی ٹی ایچ ڈاکٹر ایم کے ورما تھے۔ تقریب کی صدارت دھنوکا کے چیئرمین ایمریٹس ڈاکٹر آر جی اگروال نے کی۔اس موقع پرسیب کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی پورٹ فولیو متعارف کرایا گیا۔