سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کو خراجِ عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی عوام کی سماجی اور سیاسی بیداری کیلئے مرحومین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ دونوں لیڈران کو خراجِ عقیدت ادا کرنے کا بہترین طریقہ تمام مسائل کا پُر امن حل ڈھونڈنے کیلئے کوششیں کرنا ہے ۔