سیاسی استحکام کیلئے آئینی ضمانتوں کی پاسداری اہم

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
 سوپور// پی ڈی پی نے آئینی ضمانتوں کی پاسداری کوسیاسی استحکام کیلئے ناگزیرقراردیتے ہوئے واضح کیاکہ پارٹی مفقودسیاسی عمل اوراعتمادکی بحالی کیلئے کوشاں ہے ۔پی ڈی پی کے سینئرنائب صدر سرتاج مدنی نے کہاکہ عوامی حقوق اورآئینی گارنٹی کااحترام کئے بغیر سیاسی استحکام اورترقی ناممکن ہے ۔شمالی قصبہ سوپورمیں جمعرات کو پارٹی کارکنوں کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج مدنی کاکہناتھاکہ پی ڈی پی کے قیام کابنیادی مقصدریاست جموں وکشمیراوریہاں رہنے والے لوگوں کوغیریقینی صورتحال اورنامساعدحالات سے نجات دلاناتھااورآج بھی پارٹی کی اولین ترجیح یہی ہے کہ عزت کے ساتھ امن اوروقارکے ساتھ مشن کوآگے بڑھایاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی عمل اورامن واعتمادکی بحالی پی ڈی پی ایجنڈے کے اہم نکات اورترجیحات میں شامل ہے اورآج بھی پارٹی اسی ایجنڈے پرکاربندہے۔سوپورزون کے پارٹی کارکنان کے کنونشن جس میں پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری نظام الدین بٹ ،پارٹی کے کارڈی نیٹرشمالی کشمیرراجہ اعجازعلی ،ضلع صدربارہمولہ ارشادرسول کار،پی ڈی پی خواتین ونگ کی اسٹیٹ سیکریٹری مسرت کاراوردیگرکچھ ذمہ داربھی موجودتھے ۔پی ڈی پی کے سینئرنائب صدر نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرمیں سیاسی استحکام اوراقتصادی ترقی تب تک ناممکن ہے جب تک ریاستی عوام کے بنیادی حقوق اورآئینی ضمانتوں کااحترام نہیں کیاجاتاہے ۔سرتاج مدنی نے کہاکہ پی ڈی پی کاوجوداوراسکی ترویج اسی مشن کی تکمیل کی ضرورت کاواضح ثبوت ہے۔ مدنی نے اس موقعہ پرکہاکہ پی ڈی پی کبھی اپنے ایجنڈے ،اصولوں اورمقاصدکے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اوراُنکی جماعت کئی طرح کی مشکلات کاشکارہوئی جس وجہ سے نوجوان نسل کی طرف بھرپورتوجہ دیناممکن نہ ہوسکا۔انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ نوجوان نسل کو محفوظ اور باوقار مستقبل فراہم کرنے کےلئے پی ڈی پی کوشاں رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ رےاست بالخصوص وادی مےں حالات بہتر ہورہے ہےں تو وزےر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی دہلی کو اس امرکی تابع بنا رہی ہےں کہ رےاستی عوام کے احساسات کا احترام کرتے ہوئے عوام کو ترقی اور خوشحالی کے عمل مےں حصہ دار بناےا جائے ۔ کنونشن سے پی ڈی پی کے ضلع صدر بارہمولہ ارشاد رسول کار نے بھی خطاب کیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *