ٹنگمرگ// وادی کی سیر کو آئے مہارشٹرا کے سیاح گلمرگ میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔50سالہ انیل پنڈورن شنڈی ساکن مہارشٹرا ممبئی کا گلمرگ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انیل کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی جس کے فوراً بعد اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ فوت ہوا۔ ادھر متوفی کی نعش کو قانونی لوازمات کے بعد ورثا کے حوالہ کردیا گیا۔