Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

سیاح کشمیر آئیں خوف کے ماحول میں نمایاں کمی

Mir Ajaz
Last updated: May 27, 2025 11:26 pm
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

امرناتھ یاترا بہت اہم، کابینہ میٹنگ مثبت پیغام :ڈاکٹرفاروق

پہلگام//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز زور دے کر کہا کہ کشمیر میں خوف کا ماحول نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔انہوںنے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کیلئے دوبارہ وادی کا دورہ کریں۔فاروق عبداللہ نے وزارت خارجہ پر بھی زور دیا کہ وہ کچھ ممالک کی طرف سے جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف جاری کردہ منفی سفری مشوروں کو منسوخ کرنے کی کوشش کرے۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں (پہلگام) جو کچھ ہوا وہ بہت افسوسناک تھا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ لوگ خوشی سے یہاں آ رہے تھے، لوگ اپنے کام میں مصروف تھے، وہ سرکاری نوکری نہیں مانگ رہے تھے۔ پہلگام میں صورتحال ایسی تھی کہ یہاں کمرے دستیاب نہیں تھے۔فاروق عبداللہ نے سیاحتی مقام پہلگام کا دورہ کیا اور یہاںکچھ دوستوں کیساتھ پہلگام گالف کورس میں گالف کھیلا۔انہوں نے کہا کہ جہاں اس حملے سے خوف کا ماحول پیدا ہوا، حکومت نے وادی میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کچھ اقدامات کیے ہیں۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ خوف کا ماحول تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب خوف کا ماحول کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔انہوںنے نامہ نگاروں سے کہا’’ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے لوگ پہلگام آ رہے ہیں۔ میں گلمرگ میں تھا، وہاں400سے500 سیاح تھے ‘‘۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ خدا کا شکر ہے، خوف اب ختم ہو رہا ہے۔ حکومت نے سیکورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کچھ اقدامات بھی کیے ہیں۔ میرے خیال میں لوگوں کو آنا چاہئے۔فاروق عبداللہ نے مرکز سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف متعدد ممالک کی طرف سے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری کو واپس لینے کی کوشش کرے۔انہوںنے کہاکہ میں مرکزی حکومت، وزیر خارجہ سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ ہندوستان کے دورے پر بیرونی ممالک کی طرف سے لگائے گئے بلاک کو ہٹانے کا وقت آ گیا ہے۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ دونوں ممالک بھارت اورپاکستان میں امن آ گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی امن قائم رہے گا۔انہوں نے پاکستان کے حوالے سے کہاکہ اُنھیں بھی یہاں آنے کی اجازت دی جائے کیونکہ وہ بھی یہ جگہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے گالفرز ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ ضرور آئیں گے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بہت سے لوگ گالف کھیلتے ہیں اور اس کھیل کو اب کھیلو انڈیا گیمز میں بھی جگہ مل گئی ہے۔ یہ اولمپکس، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں کھیلا جاتا ہے، لہٰذا، اب اسے ہر جگہ ہونے کی ضرورت ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہاکہ میرے خیال میں ہمارے لوگوں کو یہاں بڑی تعداد میں آنا چاہئے، اس کھیل کو کھیلنا چاہئے تاکہ ہندوستان کو ان کھیلوں میں تمغے ملیں ۔کشمیر کے قدرتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس موسم اور خوبصورتی کو دیکھو، میں نے دنیا کے مختلف مقامات کی سیر کی ہے، لیکن میں نے ایسی خوبصورتی کہیں نہیں دیکھی۔انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ جو لوگ آپ کا چینل دیکھتے ہیں وہ بڑی تعداد میں یہاں آئیں گے، اس خوبصورتی کو دیکھیں گے اور ملک کو مضبوط کریں گے۔ فاروق عبداللہ کاکہناتھاکہ ہمیں ڈرنا نہیں چاہیے، اگر ہم ڈرتے ہیں تو ہم مر چکے ہیں۔3جولائی کو شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا پرفاروق عبداللہ نے کہا کہ یاترا ہمارے لیے بہت اہم ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ مجھے امید ہے کہ مزید اور یاتری یہاں شنکر بھگوان، بھولے ناتھ کے آرام سے دیدار کرنے آئیں گے، اور پھر گھر واپس آنے والے لوگوں کو بتائیں گے کہ یہ جگہ کتنی خوبصورت ہے۔جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے اپنی وزراء کونسل کی میٹنگ کیساتھ ساتھ دن کے آخر میں پہلگام میں سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کے بارے میں ایک سوال پر، فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ اہم ہے اور یہ پیغام بھیجیں گے کہ امن ہے۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ پوری کابینہ یہاں ہے اور وہاں امن ہے، وہ اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملیں گے، اس کا بھی اثر ہوگا کیونکہ یہاں کے لوگ چاہے وہ ٹٹو والا، پالکی والا، ہوٹل والے، ٹیکسی والا، سب سے زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان لوگوں نے قرضے لیے ہیں، کچھ نے ہوٹلوں، گھوڑوں کے گھروں کی تزئین و آرائش کے لیے لیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ہمارے ملک سے زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں آئیں اور ہم انہیں دکھائیں کہ ہم نے ماضی میں بھی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی ایسا ہی کریں گے ۔

’مکمل امن و امان خصوصی درجے کی بحالی سے مشروط‘

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مکمل امن و امان اور تعمیر و ترقی کو خصوصی درجہ کی بحالی سے مشروط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کا وہی درجہ اور وقار بحال کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے جسے طاقت کی بنیاد پر چھین لیا گیا ہے ۔موصولہ بیان کے مطابق ڈاکٹر فاروق نے پہلگام جانے سے قبل پارٹی ہیڈکوارٹر میں سینئر پارٹی لیڈران، عہدیداران ، کارکنان ، معزز شہریوں اور عوامی وفودکے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عبداللہ کے سامنے مختلف نوعیت کے مسائل اُجاگر کئے گئے جنہیں موصوف نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا اور ان کا سدباب کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا ’’ اقتدار ہو یانہیں، نیشنل کانفرنس ہر حال میں لوگوں کیلئے وقف ہے بلکہ یوں کہا جائے اقتدار ہمارے لئے محض عوامی خدمت کا ایک ذریعہ ہے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نومنتخب حکومت دن رات لوگوں کی راحت رسانی میں محو ہے اور تمام سرکاری مشینری کو لوگوں کی راحت میں لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ریاستی درجہ کی بحالی سے حکومت مزید مؤثر طریقے سے عوامی خدمت انجام دے سکتی ہے۔این سی صدر کے مطابق جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کو طول دینا آئین کے منافی اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو اب بغیر کسی دیری کے جموںوکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر دینا چاہئے اور اس تاریخی ریاست کو سابقہ درجہ دینے کی سمت اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ اس موقع پر پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال، ٹریجرر شمی اوبرائے، صوبائی صدر ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، ایم ایل اے حضرتبل سلمان علی ساگر ، ترجمان عمران نبی ڈار اور دیگر عہدیداران بھی موجو دتھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
محبوبہ مفتی کی وزیر اعلیٰ سے ٹورزم ٹرانسپورٹرں کے بینک قرضوں کے قسط موخر کرنے میں مداخلت کرنے کی اپیل
تازہ ترین
سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور مقامی نقل و حرکت بڑھانے کی ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان
تازہ ترین
جموں و کشمیر، گجرات، پنجاب اور راجستھان کی سرحدی اضلاع میں 29 مئی کوموک ڈرل کا اہتمام کیا جائیگا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

بائیوٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت:کشمیر میں ملک کی پہلی جین ایڈٹ شدہ بھیڑ تیار

May 28, 2025
کشمیر

پہلگام سانحہ سے سیاحتی مقامات پر معاشی رفتار تھم گئی ٹول پوسٹوں، پارکنگ اورپارکوں کے بولی دہندگان خسارے کے نیچے دب گئے

May 27, 2025
کشمیر

دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں سیاحت کو تنازعات سے پاک ہونا چاہئے

May 27, 2025
کشمیر

وادی میں قہر انگیز بارش و ژالہ باری ترال میں درخت گرنے سے خاتون لقمہ اجل

May 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?