سرینگر// بیلوارڈ سرینگر کے ایک ہوٹل میں ممبئی کی ایک سیاح خاتون غسل خانے میں پیر پھسل جانے کی وجہ سے زخمی ہوئی اور بعد میں ہسپتال میں چل بسی ۔62سالہ سیاح خاتون شیلا کمبکرن ساکنہ کھار کھر ممبئی کشمیر کی سیر پر آئی تھی اور بیلوارڈ پر ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھی ۔کل صبح مذکورہ خاتون غسل خانے میں پیر پھسل جانے کی وجہ سے گر کرشدید طور پر زخمی ہوئی ۔اسے علاج کیلئے اسپتال پہنچا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بھر پور کوشش کی تاہم مذکورہ خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ۔