سرینگر//وادی کشمیرمیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ سیاحت کشمیر نے سیاحوں کی مدد کےلئے ہیلپ لائن نمبرات جاری کئے ہیں۔محکمہ نے اہم سیاحتی مقامات پر محکمہ کے آفیسران کو متحرک کیا ہے تاکہ وادی کشمیر وارد ہوئے سیاحوں کے قیام اور آمدو رفت کو یقینی بنایا جاسکے۔محکمہ سیاحت کشمیر کے ناظم نے کہا کہ کشمیر میں خصوصی طور سے سرینگر میں حالات معمول کے مطابق ہے اور سیاح بغیر کسی ڈر کے سیاحتی مقامات کی سیر کرسکتے ہیں۔وادی کی سیر پر آئے سیاح ہنگامی صورتحال یا کسی بھی مدد کےلئے کشمیرمیں ان ٹیلی فون نمبرات پرناظم محکمہ سیاحت کشمیر محمود احمد شاہ 9419024542، ایس پی ٹورازم امرجیت سنگھ 9419009728اور 7889562262 ، ایس ایچ او ٹورازم سہیل احمد 9419018626،سرینگر ائیر پورٹ 0194-2303635، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم وسیم راجا 9419072309، اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹورازم گلمرگ محمد الیاس 9419708180 ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم پہلگام بلال احمد 9419023611، انچارج ٹورازم آفیسر کوکر ناگ محترمہ روبینہ9906606555 ، انچارج آفیسر قاضی گنڈ شوکت احمد 9419722730، انچارج آفیسر مانسبل9419955899 ، انچارج آفیسر سونمرگ محمد اسلم 9419743697کے ساتھ رابط قائم کرسکتے ہیں۔سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ انہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔