عارف بلوچ
ہاپت ناڑ//جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل کے مہلک حملے کے دوران سیاحوں کو بچاتے ہوئے حملہ آوروں میں سے ایک سے رائفل چھیننے کی کوشش میں ایک مقامی گھڑ سوار سید عادل حسین شاہ ولد سید حیدر شاہ نے اپنی جان دیدی۔این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ شاہ ان سیاح کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا جنہیں وہ بائسرن لایا تھا۔یہاں تک صرف پیدل یا گھوڑے کے ذریعے ہی قابل رسائی ہے۔پہلگام کے ہاپت ناڑ علاقے سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ نوجوان اس واقعے میں ہلاک ہونے والا واحد مقامی تھا۔ شاہ، ایک مزدور تھا،جو گھوڑوں پر سیاحوں کو لے جاتا تھا۔ وہ اپنے خاندان کے لیے واحد کمانے والا تھا، جس میں اس کی بیوی، دو چھوٹے بھائی اور بوڑھے والدین شامل ہیں۔اس کے والد سید حیدر شاہ نے بتایا، “میرا بیٹا منگل کی بدھ حسب معمول گھوڑے لیکر پہلگام کام پر گیا۔انہوں نے کہا کہ سہ پہر 3 بجے کے قریب، انہیں حملے کی خبر ملی، ہم نے اسے فون کیا، لیکن اس کا فون بند تھا، بعد میں، 4.40 پر اس کا فون آن ہوا، لیکن کسی نے جواب نہیں دیا، ہم پولیس سٹیشن پہنچے، اور اس وقت ہمیں پتہ چلا کہ اس حملے میں عادل کی جان گئی ہے۔شاہ کا جنازہ بدھ کو سہ پہر 3 بجے کے قریب ادا کیا گیا اور اس میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شرکت کی۔