سرینگر// محکمہ سیاحت کے کیجول لیبروں نے حکومت کی توجہ اپنے مانگوں کی طرف مبذول کرانے کیلئے سوموار کو ایس کے آئی سی سی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے لاٹھی چارج اور چند ملازمین کی گرفتاری عمل میں لاکر انکی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔محکمہ سیاحت کے یہ کیجول لیبر نہرو پارک میں جمع ہوئے اور ایس کے آئی سی سی کی طرف مارچ کرنے لگے جہاں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بورڈ میٹنگ میں شامل ہونے والی تھیںتاہم جوں ہی ملازمین ایس کے آئی سی سی کے قریب پہنچے تو پولیس نے احتجاجی ملازمین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور کئی ملازمین کو احتیاطی طور پر حراست میں لیا ۔ مظاہرے میں شامل کیجول لیبروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ” ہمیں مستقل کرواور ہمیں تنخواہ دو“ کے نعرے درج تھے۔احتجاجیوں نے کہا ” ہماری تنخواہیں پچھلے تین سال سے واگذار نہیں کی جارہی ہیں۔“ انہوں نے کہا ” وزیر اعلیٰ خود سیاحت شعبے کو سنبھال رہی ہیںہمیں ان سے ہمیں کافی اُمیدیں وابستہ ہیں۔