Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سیاحت اور جموں وکشمیر روایتی مقامات سے آگے دیکھنے کی ضرورت

Mir Ajaz
Last updated: January 7, 2023 12:59 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

گزشتہ برس کشمیر میں سیاحوں کی ریکارڈ آمد کے بعد مزید سیاحتی مقامات کو ترقی دینے اور وہاں ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ کشمیر کی سیاحت کو صرف چند مقامات تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اس کے دائرہ کو نمایاں طور پر بڑھایا جانا چاہئے۔سیاحت معیشت کے لئے بہت اہم ہے۔ کئی دہائیوں سے سیاحتی شعبہ کی تنزلی کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے اور اسی طرح سیاحت پر انحصار کرنے والے لوگ بھی کافی متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بار موسم سرما کی سیاحت کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے کمر بستہ ہیں۔اگر سیاحوں کو ضروری انفراسٹرکچر اور سہولیات میسر ہوں تو سرمائی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انفراسٹرکچر اور سہولیات ناپید ہوں تو بڑے پیمانے پرترقیاتی کام اور منصوبہ بندی مطلوبہ نتائج نہیں دے سکتے ہیں۔ سیاحت کے شعبے میں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کشمیر میں سیاحت کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور ابھی بھی بیسیوں سیاحتی مقامات کو ہی سیاحتی نقشہ پر لانا مقصود ہی نہیںہے بلکہ پہلے سے موجود سیاحتی مقامات کو بھی بھرپور استعمال نہیں کیاجاسکا ہے۔کشمیر کی سیاحتی صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ سیاحوںکے پاس کشمیر کے دلفریب مقامات کو دیکھنے کے لئے کافی انتخاب ہونا چاہئے۔ مزید مقامات کی نشاندہی کرکے انہیں فروغ دینا ہوگا اور جن کی پہلے سے نشاندہی کی گئی ہے ،انہیں بڑے پیمانے پر تیار کرنا ہوگا۔ صرف روایتی سیاحتی مقامات پر توجہ مرکوز کرنے سے کام نہیں چلے گا۔فی الوقت ایسے سیاحتی مقامات کی طرف بھی توجہ دینے کی کوشش کی جانی چاہئے جو طویل عرصے سے نظر انداز کیے گئے ہیں۔ بلاشبہ سیاحت کے نقشے کو گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ اور سری نگر سے آگے بڑھانے کے لئے کچھ اقدامات کیے گئے تھے لیکن یہ چھوٹے قدم تھے اگرچہ قابل تعریف تھے ۔ساتھ ہی یہ شکایات بھی ہیں کہ دیگر سیاحتی مقامات کو بھی وہ مناسب سلوک نہیں مل رہا جس کے وہ مستحق ہیں۔ ایسی شکایات ہیں کہ کئی سیاحتی مقامات جیسے دودھ پتھری، توسہ میدان اور یوسمرگ کو اس طرح ترقی نہیں دی گئی ہے جس طرح کی ضرورت تھی۔ایسے مقامات پربدستورانفراسٹرکچر کی کمی ہے۔ ان سیاحتی مقامات میں سیاحت کو فروغ دینے کے بہت زیادہ امکانات ہیں، اسلئے ایسے مقامات کے آس پاس رہنے والے لوگوں کی شکایات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔کشمیر کا چپہ چپہ سیاحتی اعتبار سے پُر کشش ہے ۔صرف اُس نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔کپوارہ کے سرحد سے لیکر قاضی گنڈ تک آج کی تاریخ میں بھی ہیریٹیج سے لیکر مذہبی سیاحت اور فطری سیاحت سے لیکر کلچرل سیاحت کے اعتبار سے بیسیوں نہیںبلکہ سینکڑوں ایسے مقامات ہیں جہاں سیاحوں کو پہنچایاجاسکتا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں سیاحتی نقشہ پر لایا جائے اور وہاں ضروری ڈھانچہ دستیاب رکھا جائے ۔حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس موسم سرما میں دودھ پتھری، یوس مرگ اور سونہ مرگ کو سیاحوں کے لئے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک اچھا اقدام ہے لیکن ایسی جگہوں کو بڑے پیمانے پر تیار کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ گزشتہ دنوں نئی دہلی میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے جس طرح سونہ مرگ کو سرما میں کھلا رکھنے پر بات ہوئی ،وہ اس بات کی جانب واضح اشارہ تھا کہ یوٹی انتظامیہ زیڈ موڈ ٹنل کو کھولنے کے حق میں ہے اور چاہتی ہے کہ اس ٹنل پر ٹریفک کو چلنے دیاجائے جس سے سونہ مرگ سرما میں کھلا رہ سکتا ہے ۔اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ اچھی خبر ہے اور یقینی طور پر سونہ مرگ میں سیاحت کو دوام مل سکتا ہے تاہم اس وقت تک ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور سرمائی سیزن ہاتھ سے نکلتا ہی جارہاہے جو اچھی بات نہیں ہے۔سال رفتہ سیاحت کے اعتبار سے حوصلہ افزا رہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر2022تک 23 لاکھ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا اور دسمبر کے آخر تک 25 لاکھ سیاح کشمیر وارد ہوئے۔ایک اور حوصلہ افزا نشانی غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ تھا۔ اکتوبر تک تقریباً 13000 غیر ملکیوں نے وادی کا دورہ کیا تھا اور موسم سرما کی سیاحت کے زور پکڑنے کے ساتھ ہی ان کی تعداد میں اضافہ مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔غیر ملکی سیاح وادی میں سکیئنگ اور دیگر سرمائی کھیلوں کو پسند کرتے ہیں۔کشمیر کو قدرت نے سرما میں برفانی چوٹیوں سے نوازا ہے جو سرمائی سیاحت کیلئے سب سے زیادہ موزون ہیں اور سرمائی کھیلوں کے ایک مکمل کلینڈر کو ترتیب دے سکتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ گھریلو سیاحوں کو بھی سردیوں میں کشمیر آنے کی ترغیب دی جانی چاہئے۔ مجموعی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کشمیر کی سیاحت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال
۔4گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 51گاڑیاں بلیک لسٹ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل| ڈیڑھ ماہ میں230گاڑیوں کے چالان، 31گاڑیاں ضبط، 9.65لاکھ روپےجرمانہ وصول
خطہ چناب

Related

اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?