سرینگر/عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کو ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی جس سے مذکورہ ہوٹل کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آگ کی اس واردات میں مذکورہ ہوٹل کو شدید نقصان پہنچ گیا۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،اور جو سیاح اس ہوٹل میں ٹھہرے تھے، اُن کو بحفاظت نکالا گیا۔
حکام کے مطابق ہوٹل میںآگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا لگایا جارہا ہے۔