Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سیاحتی مقامات کشمیر کے تاج ہیں

Towseef
Last updated: August 22, 2024 12:05 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

وادیٔ کشمیر کو قدرت نے جن خوبصور ت ودلفریب فرحت بخش اورپُر سکون صحت افزا سیاحتی مقامات سے نوازا ہے ،اُن کا شہرہ ملک میں ہی نہیں بلکہ غیر ممالک میں بھی خوب ہےجبکہ بعض دلکش جگہوںکو بین الاقوامی سیاحتی مقام کی حیثیت حاصل ہے،گویا کشمیر کے یہ سیاحتی مقامات کشمیر کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔لیکن بدقسمتی سےاب ان سیاحتی مقامات کی صورتِ حالت، ہماری غفلت ،نااہلی و غیر ذمہ داری کے ساتھ ساتھ یہاں کی حکومت کی عدمِ دلچسپی اور ناقص کارکردگی سے دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے۔قدرت کے عطا کردہ ان خوبصورت اور دِل رُبا شاہکاروں میں سے کئی کی ہیَت تک بگڑ کر مایوس کُن تصویر پیش کررہی ہے۔سر سبز میدانوں ،لہراتے درختوںاور جھنجھناتے ندی نالوں کے پُر کیف نظاروں کی لطیف کشِش بھی معدوم ہوتی ہوئی نظر آرہی ہےاور صاف و شفاف فضا ء میں بھی کثافت چھا گئی ہے،گویا انسان کی غفلت اور غیر ذمہ دارنہ رول نے ان خوبصورت ترین مقامات کو بھی ناپاک، داغدار و دُھندلا کرکے رکھ دیا ہے۔اخباری اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی سیاحتی مقام کی حیثیت کا حامل سیاحتی مقام پہلگام ہی نہیں بلکہ گلمرگ ،ٹنگمرگ ،سونہ مرگ ،دھوبی وَن،کوکر ناگ ،ویری ناگ ،دودھ پتھری سمیت کئی دوسرے معروف سیاحتی مقامات ،پارکوںاور مغل باغات کی شان وشوکت مسمارہوکر کچرے اور غلاظت کے کوڈے دانوں میں تبدیل ہورہی اور اس معاملے میں نہ صرف مقامی لوگوںاورمقامی حکام،بلکہ ان مقامات کی سیر پر آنے والے کشمیری و غیرکشمیری اور غیرریاستی سیاحوں کا ہاتھ بھی شامل ہے، جو اپنی ناقص سوچ ،غیر ذمہ دارانہ پالیسی اور اپنے غلط روایتی عادات کے تحت ان مقامات کے خوبصورت نظاروں کی دلکشی کو مسخ کرکے رکھ دیتے ہیں۔چنانچہ ان مقامات کی سیر کرنے والے ذی ہوش اور باشعور لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں یہ سیاحتی مقامات گندگی و غلاظت سے بھرے پڑے ہیں وہیں متعلقہ ذمہ دار اتھارٹیوں کی ناقص منصوبہ بندیوںاور غلط حکمت عملیوں سے صورت حال مزید تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ہر مقام پر ہر جگہ کچرا،غلاظت اور گوبر اس طرح بکھرا ہوا ہے کہ سستانے کے لئےانسان کو کوئی صاف جگہ ہی نہیں ملتی ہے۔جس سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ انتظامی اتھارٹیاںنےصاف و ستھرائی کا کوئی ٹھوس نظام ہی نہیں رکھا ہے۔ ان سیاحتی مقامات پر آنے والوں کے لئے نہ کوئی قاعدہ اور ضابطہ رکھاگیا ہے،جس کی پابندی کرنے پر وہ قائل رہتے۔اسی طرح جگہ جگہ پرنہ مناسب ڈسٹ بین ہیں اور نہ ہی سیاحوں کی بشری حاجت کے مناسب سہولیات ہیں ۔ جس کے نتیجے میں یہ بدترین صورت حال پیدا ہوگئی ہےکہ ہر جگہ گوبر اور کچرے کے علاوہ کھانے پینے کے سامان کے ریپر،پلاسٹِک کی بوتلیں اور دوسرےپالی تھین اشیاء کے ڈھیر کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔جن سے نہ صرف سر سبز گھاس کا فرش تباہ ہورہا ہے بلکہ ان کچروں اور غلاظت سےپیدا ہونے والی تعفن کی کیفیت سے فضا بھی آلودہ رہتی ہےجو سیاحوں کے لئے زبردست کوفت کا باعث بن جاتی ہے۔ بے شک انسان میں شعور ہے اور عقل بھی۔لیکن انسان اس شعور کو ہر وقت بیداررکھنے کی کوشش نہیں کرتا ہے،جس کے نتیجے میں وہ اچھے اور بُرے عمل میں تمیز نہیں کرپاتا اور نہ صفائی اور گندگی میں فرق کرپاتا ہے۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ نہ صرف مقامی لوگ بلکہ ان سیاحتی مقامات پر آنے والے لوگ اپنے اندر اس احساس کو جگائیں کہ قدرت کے عطاکردہ ان خوبصورت مقامات کو صاف و پاک رکھنا بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔جبکہ متعلقہ اتھارٹیوں پر بھی لازم ہے کہ اپنی کارکردگیوں کا جائزہ لیں اور اپنے خفتہ شعور کو بیدار کرکے اس بات پر غورو فکر کریںکہ کس طرح ان سیاحتی مقامات کی قدرو قیمت کو برقرار رکھا جاسکےاور ان سیاحتی مقامات کی دیکھ ریکھ پر معمور عملے ان کی حفاظت کرنےاوران کی قدرتی خوبصورتی ودلکشی کو بحال رکھنے کے لئے وہ تمام سامان کریں،جن کی عدم دستیابی سے متذکرہ صورت حال پیدا ہورہی ہے۔حکومت کو اس بابت سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے تاکہ پائیدار بنیادوں یہاں کے سیاحتی مقامات کا طویل مدتی تحفظ ہوسکے اور مثبت طریقے پر سیاحت کو فروغ مل جائے۔کیونکہ کشمیر کے یہ سیاحتی مقامات کشمیر کے لئے تاج کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین
جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل
برصغیر

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?