یو این آئی
سرینگر// نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی سیاحت کو بحال کرنے کی جتنی ذمہ داری عمر عبداللہ سرکار کی ہے اس سے زیادہ مرکزی سرکار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جموں وکشمیر کی سیاحت کو کس طرح بحال کیا جا سکتا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو بڈگام ضلع میں عوامی دربار کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’جموں وکشمیر کی سیاحت کی بحالی کیلئے نیشنل کانفرنس کو نہیں بلکہ سرکار کو فیصلہ کرنا ہے اور سیاحت کی بحالی کی جتنی ذمہ داری عمر عبداللہ سرکار کی ہے اس سے زیادہ ذمہ داری مرکزی سرکار کی ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی سرکار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جموں و کشمیر میں کس طرح سیاحت کو بحال کیا جا سکتا ہے۔