جموں//سیکریٹری سیاحت فاروق احمد شاہ نے وادی میں تمام سیاحتی مقامات کے رکھ رکھائو کے لئے مزید اقدامات کرنے پر زوردیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح وارد کشمیر ہوجائیں۔انہوںنے ان باتوں کا اظہار ایک میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا جس میںآنے والے سیاحتی سیزن کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ناظم سیاحت،ناظم پھولبانی کشمیر،ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے سی ای اووز،سیکریٹری گولف کورس اور ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی کے علاوہ محکمہ سیاحت کے آفیسران بھی موجو د تھے۔سیکریٹری سیاحت نے آفیسران پر سیاحتی مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کو روکنے اورصفائی ستھرائی مہم شروع کرنے پر زوردیا ۔انہوںنے ٹورسٹ ٹریڈ ایکٹ پر سختی سے عملدر آمد یقینی کوبنانے کی بھی ہدایت دی۔