اشرف چراغ
کپوارہ//حالیہ برف کی سفید چادر نے کپوارہ ضلع میں واقع وادی بنگس کو اسقدر سجایا کہ دیکھنے والے دھنگ رہ جاتے ہیں ۔وادی بنگس ایک ایسا منفرد سیاحتی مقام ہے جہا ں ملک بھر کے مختلف ریاستو ں سے سیلانی فطرت کے مظاہرے سے محظوظ ہونے کے لئے آتے ہیں اور بنگس کی پر فضا ،خنک ہوائو ں کے خوشگوار ما حول میں سکون و راحت پاتے ہیں ۔رو اں سال میں جب پہلگام واقعہ پیش آیا تو وادی میں دیگر سیا حتی مقامات کی طرح وادی بنگس کو بھی سیلانیو ں کے لئے بند کر دیا گیا اور یہ بندش ابھی بھی جاری ہے جس کی وجہ سے یہا ں پر روز گار سے جڑے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔رواں موسم میں حالیہ برف باری پڑنے سے وادی بنگس حسن و فطرت کے منا ظر سے بھر پور ہے ۔وادی بنگس جو شمس بری پہا ڑی میں واقع ہے یہا ں کے کوہسارو ں ،بلند وبالا پہا ڑوں وسیع و عریض میدان ۔سر سبز صنوبر و دیوار کے درختو ں اور یہا ں کے ندی نالو ں کے نارے جمع برف کی سفید چادر بنگس وادی کو مزید دیدہ زیب بناتا ہے ۔
اگرچہ گزشتہ سال برف پڑنے کے ساتھ ہی سیلانیو ں نے اس وادی کی سیر کی کیونکہ برف باری میں وادی بنگس سیلانیو ں کی پسند دیدہ جگہ ہے ۔برفباری کے دوران وادی بنگس کی سیر کرنے والے سیا حوں کا ماننا ہے کہ سیر وتفریح واقعی میں ان کے لئے باعث سکون و راحت ہے ۔کیرن کی سیر کرنے والے ایک سیا ح نے بتایا کہ وہ وادی بنگس کی سیر کرنا چاہتے تھے تاکہ وہ وہاں تازہ برف باری سے محظوظ ہوجائیں اور وہ لمحات ان کے لئے سب سے اہم اور یاد گار لمحات ہونگے ۔اس دوران چوکی بل سے لیکر درنگیاری تک مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ وہ سال بھر سیاحوں کے انتظار میں رہتے ہیں تاکہ ان کو بھی رو ز گار کمانے کا موقع مل سکے ۔ایک مقامی شہری نے بتایا کہ دو سال قبل جب یوٹی حکومت نے وادی بنگس میں میلہ منعقد کیا تو اس وادی کو زیادہ ہی اہمیت مل گئی اور سیلانی سال بھر چوکی بل درنگیاری سڑک سے وادی بنگس جاکر وہ لطف اندوز ہوتے تھے لیکن امسال پہلگام واقعہ کے بعد چوکی بل سے لیکر وادی بنگس تک سنسان ہے جبکہ ان کا کور بار بھی متا ثر ہوا ۔درنگیار ی میں مقامی نوجوانو ں نیاپنے دکان کھول دئے ہیں تاکہ وادی بنگس کو سیر کرنے والے سیا ح خرید و فروخت کر کے ان کے کارو بار میں وسعت دیں لیکن امسال سیلانی نہ آنے کی وجہ سے ان کا کارو بار بری طرح متاثر ہوا ۔انہو ں نے کہا کہ اب جبک وادی بنگس میں تازہ برف باری ہوئی اور اس سے اس وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے ۔انہو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ موسم سرما کے پیش نظر وادی بنگس کو سیلاینو ں کے لئے کھول دیں تاکہ وہ پھر سے اپنا کارو بار شروع کریں ۔