Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

سہل اندازی سے ذرا نکل کر تو دیکھو ! | رقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ فہم وفراست

Towseef
Last updated: May 16, 2025 11:10 pm
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

ڈاکٹر فلک فیروز

ابن آدم کی بنیادی خصوصیات میں یہ وصف بھی شامل ہے کہ اس نے اپنا لمبا سفر جفاکشی ،محنت ،جستجو ،تگ و دو،مشکلات کا سامنا کرکے اونچے اونچے پہاڑوں کو برسوں کی سخت محنت کے بعد کاٹ کر عبور و مرور کے لیے راہیں ہموار کیں ۔ سمندروں کے بیچوں بیچ یہاں تک کہ اس کی تہوں کے اندر بھی راستے بناکر اپنا کام آسان سے آسان تر کردیا ۔جنگلوں ،دریاوں،صحرواں،ریگستانوں کا سفر کرکے انھیں قابل استعمال بناکر لمبی راہوں کو مختصر سے مختصر ترین کردیا اور اس طرح سے ترقی کی متعدد راہیں قابل عبورومرور کردی ،نیز زندگی کو بہت آسان کردیا جن لوگوں نے انسانی زندگی کو اس قدر آسان اور آرام دہ بنایا ،ان کے نصیب میں آرام اور راحت رسانی میسر نہ آئی لیکن دنیا ایک ایسے مقام پر بھی پہنچ گی جہاں راحت رسانی کے وسائل زیادہ تعداد میں میسر آئے ہیں۔ اس اعتبار سے دنیا کی کثیر آبادی اس سہل پسندی کے دلدل میں پھنس گئ ہے بلکہ دھنستی چلی جاتی ہے بالخصوص نوجوانوں میںسہل اندازی کا عالم جس کو انگریزی زبان میں کمفورٹ زون کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، کو مختلف ممالک میں علما،ماہرین نفسیات، موٹیویشنل مقررین اور بزنس مانیجمنٹ تھورسٹس نے اپنے اپنے علوم کے دایرے میں رہ کر سمجھانے کی کوششیں کیں ہیں ۔بنیادی طور پر کمفورٹ زون ایک نفسیاتی کیفیت ہے، نفسیاتی کتابوں میں اسکی ایک ڈیفنیش یوں درج ہے ۔
” A comfort zone is a psychological state in which the person feels at ease, secure, and familiar. In your comfort zone, you will feel in control of your environment while experiencing relatively low levels of stress and anxiety. It’s a comfortable space in which you don’t need to do anything new, difficult or scary”.

نوے کے عشرے میں کمفورٹ زون ایک مشہور محاورے کی حیثیت اختیار کرگیا ۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی مشہور و معروف کلنیکل پروفیسر آف سیکالوجی جوڈتھ بڈوک نے اپنی تصنیف ڈینجر ان کمفورٹ زون میں اس محاورے کو پہلی مرتبہ استعمال کیا، انھوں نے اس کتاب میں بحیثیت منیجمنٹ تھنکر اس مسئلے پر کام کیا کہ امریکہ کے بزنس سیکٹر کو کیسے زیادہ سے زیادہ بہتر یا کارآمد بنایا جاسکتا ہے یا یہ کہ اس میں کتنی بہتری کی ضرورت اور گنجایش موجود ہے تاکہ مالیاتی یا اقتصادی نظام کے ساتھ ساتھ لوگوں کی گروتھ یا نمو کو افضل سے افضل بنایا جاسکتا ہے ۔اس حوالے سے انھوں نے اپنی کتاب میں انٹایٹلمنٹ کو ایک طریقہ کار یا رویے کے پیش نظر رکھ کر اس پر مختلف نفسیاتی اصولوں کی بنیاد پر تحقیقی کا کیا ہے ،وہ کمفورٹ زون کی تعریف کرتے ہوئے لکھتی ہیں ۔
“The comfort zone is a behavioral state within which a person operates in an anxiety-neutral condition, using a limited set of behaviors to deliver a steady level of performance, usually without a sense of risk.ـ”

کمفورٹ زون کی اصطلاح کو اہم توجہ دلانے میں برٹش کے ماہر علم اعصابالاسڑر انٹونی کینتھ نے دی ہے جو کہ بزنس مانیجمنٹ تھینکر بھی ہے، انہوں نے اپنے تحقیقی مقالہ بعنوان کمفورٹ زون تھیوری ٹو پرفارمینس مانیجمنٹ سال ٢٠٠٩ میں اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ کمفورٹ زون ایک ایسی ذہنی و اعصابی حالت ہے کہ جہاں شخص کم سے کم پریشانی اور خوف سے تعلق رکھنا چاہتا ہے نیز وہ ہمیشہ واقف ماحول میں ہی اپنی عافیت تلاش کرتا ہے ،یہ زون اشخاص ،بزنس سیکٹر یا انتظامی اداروں ،نیم سرکاری و سرکاری اداروں کو نئے تجربوں ،نیے ہنر اور نئی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے یا سیکھنے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے ۔دنیا کے مختلف خطوں ،ممالک میں کمفورٹ زون کے موضوع ،مسایل ،چلینج اس کے حل پر کتابیں لکھیں گئی ہیں ،تحقیقی مقالے تیار کئے گئے ہیں جن میں کرشن بٹلر کی دی کمفورٹ زون،میزل ایسٹر کی دی کمفورٹ کرایسس ،پیٹر ہولینس کی دی ساینس آف بریکنک اوٹ آف یور کمفورٹ زون،بدری ناتھ کی بییانڈ کمفورٹ زون پاتھ ٹو پرسنل گروتھ اور باقی ادیبوں ،ماہر نفسیات کی متعدد کتابیں بھی اس حوالے سے قابل قدر اضافے ہیں ۔مطالعے سے یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ کمفورٹ زون یا سہل پسندی جسمانی عالم سے زیادہ نفسیاتی عالم ہے ۔جس کی ضرورت کے مطابق تعریفیں پیش کی جاچکی ہیں ۔ذہنی حالت کے ہوتے ہوے یہ اپنا برا بر اثر انسانی جسم یر بھی ڈالتی ہے کچھ محققین کی رائے یہ بھی ہے کہ جو افراد سہل مندی میں رہتے ہوے زندگی گزارتے ہیں ،ان کا جسم بھی اسی ذہنی حالت کے مطابق سہل پسند کا قایل ہوکر کمزور پڑتا ہے جس میں انسان کا دماغ،بازو،پیر،ٹانگں،کاندھے ،بازو وغیرہ شامل ہیں۔

سہل پسندی کے نمایاں خدوخال درج ذیل ہیں۔(۱)ایک ایسی حالت جو ایک شخص کو آرام دہ ماحول ،پر سکون فضا کی کیفیات عطا کرے، جہاں اس کی قابلیت ،اہلیت کو کسی بھی امتحان سے گزرنا نہ پڑے۔(۲)ایک ایسی جگہ جہاں پر فرد انتہائی سہولیت پسندی محسوس کرے اور اس خاطر تمام تر آسائشیں دستاب ہیں۔(۳)ایک ایسی جگہ جہاں سے ادمی کو باہر نکلنے کی کوئی مجبوری یا ضرورت محسوس نہیں ہو رہی ہے ۔(۴)ایک ایسی ذہنی و جسمانی حالت جو انسان کو کچھ نیا کرنے کی ترغیب نہیں دے رہی ہے۔(۵) ایک ایسی حالت جہاں جناب خود کو محفوظ تصور کر رہا ہے اور کوئی نیا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔(۶)ایک ایسی حالت جو مستقبل کے خوف ،خدشوں سے جان بوجھ کر بے خبر رہنا چاہتی ہے اور نظر اندازی کا لبادہ اوڈھ لیتی ہے۔(۷) ایک ایسی صورت حال جہاں سے اگر آدمی باہر قدم نہ رکھے تو مزید ترقی کے آثار مفقود ہو کر رہ جائیں گے۔(۸)ایک ایسی جگہ جو یقینا خوبصوت ہو سکتی ہے مگر یہاں نمو یا بالیدگی ممکن نہیں ہے۔(۹)ایک ایسی کیفیت جہاں آپ کو کسی بھی عمل کے حوالے سے ردعمل کے طور پر خوف زدہ ہونے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ہے ۔(۱۰)ایک ایسی ذہنی حالت جس میں ایک شخص پریشانی یا غیر محفوظیت اپنے مستقبل ،حال کےتییں محسوس کرنا ہی نہیں چاہتا۔
سہل اندازی کہاں کہاں پر دیکھنے کو ملتی ہے یعنی کون کون سی ایسی جگہیں ہیں جہاں پر ایک شخص سہل اندازی کا ماحول محسوس کرتا ہے۔ اس حوالے سے تحقیقی طور پر جن جگہو کا ذکر ملتا ہے، ان میں گھر کا ماحول،دوستوں کی صحبت میں تادیر تک رہنا،منجمد ورک کلچر والے ماحول میں کام کرنا ،تفریح خانوں میں بلاوجہ گل مل جانا ،سیر سپارٹوں کی جگہوں میں زیادہ وقت گزارنا،بازاروں کے گلیوں کوچوں میں بلا ضرورت گومنا ،شاپنگ مالوں میں بغیر مقصد وقت گزاری کرنا،دفاتر میں بےمقصد بحث و مباحث کی محفلوں میں رہنا وغیر شامل ہیں ۔ جس شخص کو پتہ چلے کہ وہ سہل مندی کا شکار ہیں اور وہ اس سے نکلنا چاہتا ہے تو اس کو سب سے پہلے خوف اور خدشوں سے پالا پڑے گا، جس کو فیر زون کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔نفسیاتی علوم ،اسباق اور تحقیقی تحریروں میں فیر زون کی تعریف ہے۔
” fear zone refers to the stage of discomfort and anxiety that arises when stepping outside one’s comfort zone and into new, unfamiliar territory”.
خوف کے اندیشوں یا فیر زون سے گزرنا بہت ضروری ہے جب تک انسان فیر زون میں نہیں آئے گا، ناممکن ہے۔ وہ لرنیگ زون سے ٹکراے گا ۔اگر انسان ان دو زونز سے نہ ٹکرا تو نمو کے احاطے میں داخل ہونا ممکن نہیں ہے۔(مضمون جاری ہے )
رابطہ۔8825001337.

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نہانے کے دوران2نوجوان چناب میں غرقاب
خطہ چناب
سکول کی تعمیر میںفنڈس میں خردبرد | استاد، ٹھیکیدار اور دیگر ان کیخلاف مقدمہ درج
جموں
بدھل میں نوجوان کی پرسرار حالات میں موت | پولیس نے معاملہ درج کر لے تحقیقات شروع کردی
پیر پنچال
جموں میں موٹار شیل برآمد
جموں

Related

کالممضامین

آہ! دانشور، سکالر اور ادیب ڈاکٹر بشیر احمد خراج عقیدت

May 16, 2025
کالممضامین

ڈاکٹر اشر ف آثاریؔ ۔ روشن دماغ تھا نہ رہا یادیں

May 16, 2025
کالممضامین

مولانا محمد مبارک مبارکی مرحوم | رفــتـیــد ولـے نـہ از دلِ مـا شخصیات

May 16, 2025
کالممضامین

امتحانی نتائج ۔ غیر ضروری وابستگی پر نظرِ ثانی کی ضرورت فکر و ادراک

May 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?