Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

سہل اندازی سےذرا نکل کر تو دیکھو | رقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ (قسط دوم )

Towseef
Last updated: May 23, 2025 11:32 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

ڈاکٹر فلک فیروز

تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے (سید صادق حسین )
فیر زون یا خوف کے علاقے سے منسوب وہ تمام تر حالات ،واقعات اور اندیشے ہیں جن کا سامنا ایک انسان کو اس وقت کرنا پڑتا ہے جب وہ سہل پسندی کے ماحول سے نکلنے کی سعی کرتا ہے، فیر زون میں جو بھی حالات ،واقعات پیش اتے ہیں ان کی تفصیل مختلف مفکرین یا ماہرین علم اعصاب،علم نفسیات و موٹیویشنل مقررین نے پیش کی ہیں ان میں چند خصوصی نکات یوں درج ہیں۔
۱۔ فیر زون ایک ایسی نفسیاتی حالت کا نام ہے جو ایک آدمی کو نامعلوم اوہامات ،خدشات ،حادثات کی طرف لے جاتا ہے جن کا حقیقت سے دور دور کا بھی واسط نہیں ہوتا لیکن ان کا وجود یا حجم ایک پہاڑ کی مانند معلوم ہوتا ہے ۔ ان سے ٹکرانے یا انھیں عبور کرنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ بندہ اوہامات کی دنیا میں قید تھا اور جتنے بھی خدشے حائل تھے ان کو وجود ہی نہیں تھا۔
۲۔اس ناواقف ماحول میں بندہ غیر یقینیت اور غیر آرام دہ صورٹ حال کی کیفیات میں رہتا ہے۔
۳۔ اس بے یقینی کے عالم میں بندہ ناواقف حالات سے ٹکرانے یا ان کا مقابلہ کرنے کے معاملے میں الجھ جاتا ہے۔
۴۔نامعلوم ماحول،حالت سے دوچار ہونے کے وسوسوں سے منفی جذبات ابھرتے رہتے ہیں اور آدمی کا ولولہ ،شوق کمزور پڑتا ہے ۔
۵۔آگے پیش آنے والے حالات کے تئیں بندہ مغلوب ہونے اور نہ ہونے کے درمیان جوجھتا رہتا ہے ۔
۶۔فیر زون خوف،شک،تشویش،ذہنی پراگندگی ،محشر خیالی کا دور کہلاتا ہے۔
۷۔نمو ،بالیدگی کی جانب قدم بڑھانے کے اس حالت سے گزر جانا از حد ضروری ہے کیونکہ اس مرحلے میں نئی حرارت جوش،توانائی ملتی ہے جس کی وجہ سے نئے ہنر اور علوم سے بندہ متعارف ہو کر نئی تبدیلی کا کھلے دل سے ارادہ کرتا ہے۔
۸۔ خوف کے دور سے گزرتے ہوے شخص کو مدد ،ہمدردی،سپورٹ کی ضرورت ازحد محسوس ہوجاتی ہے، اس لیے ہمدرد دوستوں ،اساتذہ اپنے رہبران سے مشورہ لینا چاہے۔۹۔ تحقیقی اوراق میں ،کتابوں میں یہ بات وضاحت کے ساتھ درج کی گئ ہے کہ یہ ایک ایسا مرحلہ ہوتا ہے جسکی عمر زیادہ طویل نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ دور عارضی و عبوری ہوتا ہے وقت اور طاقت ور کوششوں کے ساتھ اس مرحلے سے باہر نکلا جاسکتا ہے اور نکلنے کے بعد نئےمرحلے میں داخل ہوتا ہے جس سے لرنگ دور کہا جاتا ہے۔
شہ زور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برق
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے ( مرزا عظیم بیگ عظیم )
لرنگ زون کو عمومی طور پر سیکھنے کا دور کہا جاتا ہے جس میں ایک انسان نئی چیزوں کو سیکھنا چاہتا ہے اس زون میں مشکلات کو قبول کرنا پڑتا ہے ،نئے انجانے راستوں پر سفر کرنے پر آمادہ ہونا پڑتا ہے تب جاکر سیکھنے کا عمل آسان ہوجاتا ہے۔ لرنگ زون کی عام لفظوں میں یوں تعریف پیش کی جاتی ہے ۔
” Learning zones can mean two things the zone in a physical space where learning is accomplished or the emotional and mental space where people step out of their “comfort zones
سیکھنے کے عمل سے مراد ایک ایسی جسمانی و ذہنی کیفیت ہے جس میں افراد اپنی سہل مندی کو چھوڑنے کی سعی کرنا شروع کرتے ہیں اور نئی چیزوں کو سیکھنے کے کوشش کے ساتھ ساتھ اپنی گروتھ ،بالیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں ۔یہاں نئی کھوج شروع ہوجاتی ہے ،نئے خیالات جنم لیتے ہیں ،یہاں اپنی معلومات ،علم ،موجودہ انفارمیشن کو للکارنا پہلا قدم ہوتا ہے با لخصوص نوجوانوں کے لیے جو کہ تن آسانی کے شکار ہوجاتے ہیں علامہ اقبال ان میں حرارت اجاگر کرنا چاہتے ہیں ۔اپنی نظم جوانوں کے نام میں لکھتے ہیں۔
ترے صوفے ہیں افرنگی ترے قالیں ہیں ایرانی
لہو مجھ کو رلاتی ہے جوانوں کی تن آسانی
درج ذیل نکات کے ذریعے سے لرنگ زون کے پورے عمل کو سمجھا جاسکتا ہے۔
(۱) لرنگ زون سیکھنے کا وہ عمل ہے جہاں خود سے خود کو والوں کے کٹھہرے میں کھڑا کرنا ہے اور نئے سوالات قایم کرنے ہیں۔(۲)نئے قایم کئے گئے سوالات کا جواب بھی خود ہی تلاشنے کی ضرورت ہے اپنے حصار،ماحول،خیال،ترقی،علم ،انفارمیشن کے دائرے میں رہ کر۔(۳) اس زون میں تجسس کا قایم رہنا از حد ضروری ہے۔(۴) اس مرحلے میں کشیدگی اعتدال پسندی میں رہتی ہے۔(۵) اس مرحلے کو طے کرنے کے لئے حمایت اور سہاروں کی ضرورت درپیش رہتی ہے ۔(۶) لرنگ زون انسان کو نئے ہنر بخش دیتا ہے۔ (۷) یہ ایک ایسا مرحلہ مانا جاتا ہے جہاں کمفورٹ زون اور لرنگ زون کے درمیان مسلسل آپسی تصادم ملتا ہے۔(۸) خوف و ہراس قدم قدم پر روکنے کی کوشش کرتا ہے۔ (۹) اس عمل میں نئے خیالات ،تجربات اور نقطہ نظر کو کھلے دل سے قبول کیا جاتا ہے۔(۱۰)یہ انتہائی صبر و استقامت کا دور کہلاتا ہے جس میں ہر قدم پر نئے چلینجوں کا سامنا رہتا ہے۔(۱۱) ماہرین نفسیات ،علم اعصاب پر کام کرنے والے لوگوں کی رائے یہ ہے ان تمام ،خدشات،اوہمات اورخیالات کو تنقیدی نیز تجزیاتی پیرایے کے اندر خاکہ بند کرکے آنے والے خطروں کے لئے میدان تیار کرناانسب ہے۔
جب ایک شخص اس مرحلے میں جاتا ہے تو یقینی طور پر وہ نئی دنیا سے متعارف ہوجاتا ہے اور وہ خود کو ایک نئی توانائی بھرے ماحول میں پاکر مختلف نت نئے تجربے حاصل کرپاتا جو اس کو ایک نئے زون میں داخل کرتے ہیں جس کو گروتھ زون یا ترقی کے دربار کا ایک قصہ گو بن جاتا، جس کو نمو کا دور یا ترقی کا علاقہ کہا جاتا ہے۔اس دور میں سہل اندازی قصہ پارینہ بن کر رہ جاتی ہے اور انسان اب ماضی کے دھندلکوں سے باہر نکل کر حال کو تعمیر کرکے مستقبل کا راستہ ہموار کرتا ہے ۔ ( مضمون جاری ہے)

رابطہ۔8825001337.
[email protected]>

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

کالممضامین

غلام نبی شاہد کے نظموں کا مجموعہ’’چاند گواہ ہے تبصرہ

May 23, 2025
کالممضامین

ظلمتوں میں نور کا ہالہ دیکھنے والاارشاد مظہریؔ میری بات

May 23, 2025
کالممضامین

مرزا بشیر احمد شاکرحکیم الامت کے آئینے میں تجزیہ

May 23, 2025
کالممضامین

! بھارت میںترکی کے سیب کی درآمدگی پر پابندی کشمیر ی سیب باغات مالکان کے لئے خوش خبری

May 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?