گندو//جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے برناڑی سگدی میں پسیاں وچٹانیں کھسکنے سے پیش آئے حادثے کوبدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے غمزدگان کی ساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکیاہے۔ واضح رہے کہ اس حادثہ میں سمینہ بانو(15) دختر چوہدری محمد امین اور بیگاں بانو(15) دختر چوہدری عبداللہ ساکنان برناڑی سگدی جاں بحق ہوئی ہیں۔ ان دونوں پربھاری چٹان آگری جس سے موقع پرہی ان دونوںکی موت واقع ہو گئی جس وجہ سے پورے علاقہ میںماتم کا سماں ہے۔یہاں جاری ایک پری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سروڑی نے سوگواران کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کااِظہارکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے لئے صبرِ جمیل کی دعاکی ہے۔اُنہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں معصوم بچیوں کوجنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطاکرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ بردشت کرنے کہ ہمت عطا کرے۔ اُنہوں نے پسماندگان کو اپنی طرف سے ہر ممکن مددکی یقین دہانی کرائی۔سروڑی نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑکوہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپرمتاثرہ کنبوں کو ریلیف فرہم کرنے کے اقدامات کریں۔ پسماندگان کو ریڈکراس فنڈ میں سے فی کس پانچ پانچ ہزار روپے فراہم کئے گئے ہی جب کہ ایکس گریشیا ریلیف کے طور پر اُنہیں ایک ایک لاکھ رپوے فراہم کئے جائیں گے۔دریں اثناء سروڑی نے ماسٹرمحمد رمضان ملک ساکنہ ملک ناڑچھاترو اور اے ای ای آرای ڈبلیو وِنگ آر ڈی ڈی کشتواڑبشن لال ساکنہ پاڈرکی موت پرگہرے دکھ کااِظہارکیاہے۔بشن لال ایک ہوٹل کی سیڑھیوں سے گرنے کے بعد شدید زخمی ہوئے تھے اور بعدہٗ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے تھے۔سروڑی نے ماسٹررمضان ملک کی موت پر دکھ کا اطہار کرتے ہوئے ان کی وفات کوسماج کے لئے ایک ناقابل نقصان قرار دیا ہے اور اُن کی تعلیمی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کی مغفرت کے لئے دُعا کی ہے۔ اُنہوں نے اہل خانہ پسماندگا کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں صبروتحمل سے کام لینے کی بھی تلقین کی ہے۔