عظمیٰ نیوزسروس
جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے ایوان میں گرانٹس کی مانگ پیش کی۔اِن مطالبات میں محکمہ سکول ایجوکیشن کے لئے 1201489.52 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم ، محکمہ صحت طبی تعلیم کے لئے 881370.63 لاکھ روپے سے زیادہ رقم ، محکمہ سماجی بہبود کے لئے 450428.15 لاکھ روپے سے زیادہ رقم اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے 219340.00 لاکھ روپے سے زیادہ رقم شامل ہے۔ اراکین قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر شفیع احمد وانی، پیارے لال شرما، دیویندر کمار منیال، اِرشاد رسول کار، میر محمد فیاض، مشتاق احمد گورو، محمد یوسف تاریگامی، سریندر کمار، پیرزادہ فیروز احمد، چودھری محمد اکرم، دلیپ سنگھ پریہار، اِ نجینئر خورشید احمد، افتخار احمد، بھرت بھوشن، شمیمہ فردوس، اعجاز جان، ڈاکٹر نریندر سنگھ اور معراج ملک نے گرانٹس کے مطالبے پر بحث کے دورا ن اَپنے خیالات کا اِظہار کیا اور متعلقہ محکموں اور اَپنے حلقوں سے متعلق مسائل اٹھائے۔بحث کل بھی جاری رہے گی۔