عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے ایم ایس ایم ای پرفارمنس کو بڑھانے اور تیز کرنے (آر اے ایم پی) اسکیم کے تحت چھ اضلاع میں مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ڈی پی) کی ایک سیریز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔تربیتی پروگرام، جو 24 جون 2025 کو شروع ہوئے، ڈوڈہ، جموں، کولگام، رامبن، سری نگر، اور ادھم پور میں بیک وقت منعقد ہوئے۔ 93خواتین سمیت کل 117خواہشمند اور موجودہ کاروباری افراد نے چھ روزہ، 30 گھنٹے کی جامع تربیت میں حصہ لیا۔