جاوید اقبال
مینڈھر// مینڈھر کے علاقہ سکھی میدان میں تین روزہ میلہ سکھی سرور کا اتواردوسرے دن بھی جاری رہا جس میں خطہ پیر پنچال سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔صدیوں پرانا یہ میلہ ہر سال ساون کے مہینے میں لگتا ہے اِس تین روزہ میلہ میں پہلے دن جھنڈا لہرایا جاتا ہے جس کے بعد دعا ہوتی ہے اور پھر باقاعدہ میلے کا آغاز ہوتا ہے اِس میلے کو دیکھنے کیلئے خطہ پیر پنچال سے بڑی تعداد میں لوگ ہمیشہ آتے ہیں۔ اتوار کو دن بھر پہلوان بازوں پکڑتے اور پتھر اٹھتے رہے ۔میلے کے دوران پولیس کے جوان مجود رہے تاکہ کوئی جھگڑا نہ ہو جبکہ انتظامیہ نے بھی پوری نظر رکھی ہوئی ہے۔ میلے کے دوسرے دن ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دن بھر نوجوان بازوں پکڑتے رہے اور پتھر اٹھتے رہے جبکہ کھانے کے اسٹال کے علاوہ خریدو فروخت کیلئے بے شمار دکانیں لگی ہوئی ہیں اور بچوں کے کھیلنے کیلئے پنگھوڑے بھی لگے ہوئےہیں۔اتوار کی وجہ سے بڑی تعداد میںسکولی بچوں نے بھی میلے میں شرکت کی اور خرید و فروخت بھی کی۔